درویش منش احمدی نژاد

ابوشامل

محفلین
چند روز قبل ایک محترم ساتھی کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں ایران کے درویش منش صدر محمود احمدی نژاد کے چند معمولات زندگی کی تصویر کشی کی گئی ہے، آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

pic20328vw9.jpg


pic20055hv0.jpg


pic24272bu3.jpg


pic02634jh2.jpg


pic16202oe9.jpg


pic11511ub6.jpg


pic19156hs3.jpg
 
ایک نظر بی۔بی۔سی پر لکھے جانے والے وسعت اللہ خان کے بلاگ پر بھی
قصہ محمود

محمود احمدی نژاد نے ایوانِ صدر میں داخلے کے بعد پہلا کام یہ کیا کہ سارے قیمتی قالین تہران کی مساجد کو بانٹ دئیے اور ملاقاتیوں والے کمرے میں سے عالیشان فرنیچر اٹھوا کر لکڑی کی عام کرسیاں ڈلوادیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احمدی نژاد کے ذاتی اثاثوں میں انیس سو ستتر ماڈل کی پےژو کار اور جنوبی تہران میں والد کے ترکے سے ملا ہوا چالیس برس پرانا گھر شامل ہے۔ یہی گھر صدارتی رھائش گاہ بھی ہے۔

دفتر آتے وقت احمدی نژاد کا ایک بیگ بھی ساتھ آتا ہے جس میں لنچ کے لیے زیتون اور پنیر والا وہ سینڈوچ ہوتا ہے جو ان کی بیوی روزانہ ڈرائیور کے حوالے کرتی ہیں۔ لنچ صدر اپنے عملے کے ساتھ کرتے ہیں۔

احمدی نژاد نے صدارتی طیارہ قومی فضائی کمپنی کو بطور کارگو جہاز استعمال کرنے کو دے دیا ہے۔ جب انہیں کسی وفد کے ساتھ بیرونِ ملک جانا ہوتا ہے تو فضائی کمپنی کا کوئی بھی طیارہ استعمال کر لیتے ہیں۔ جبکہ اندرونِ ملک عام مسافر بردار طیارے کی اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔
 
Top