دریچہ منصوبے کا اہتمام پین لوکلائزیشن کی پاکستان ٹیم کی طرف سے مرکز تحقیقات اردو میں کیا جا رہا ہے
اس منصوبہ کے تحت دیہی علاقوں کے طلبا و طالبات کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی تعلیم مہیا کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا جائے گا
اس مقصد کے لیے پنجاب کے چار دیہی علاقوں سے آٹھ سکول منتخب کیے گئے ہیں منتخب کیے گئے تمام سکولوں میں مکمل کمپیوٹر لیب اور انٹرنیٹ مہیا کیا جائے گا
اس کے بعد دریچہ منصوبہ کی ٹیم طلبا اور اساتذہ کے لیے کمپیوٹر کی تربیت کا اہتمام کرے گی اس تربیت میں دریچہ منصوبہ کے تحت تیار کیے گئے اردو اطلاقیوں کا استعمال سکھایا جائے گا جن میں ویب براوزر ، ای میل ، دستاویز ساز،مصوری کا اطلاقیہ اور ویب صفحہ ساز شامل ہیں