دریچہ، چک نمبر ۸۸ اور اردو کمپیوٹنگ

الف نظامی

لائبریرین
ادارہ تحقیقات اردو ، کرلپ والوں نے دریچہ کے عنوان سے ایک اور عمدہ کام کیا ہے

دریچہ والے چک نمبر ۸۸ میں اردو کمپیوٹنگ سکھانے جاپہنچے ہیں!

یعنی

کرلپ والے کمال کرتے ہیں!​
flyerBlue.gif
 

الف نظامی

لائبریرین
دریچہ منصوبے کا اہتمام پین لوکلائزیشن کی پاکستان ٹیم کی طرف سے مرکز تحقیقات اردو میں کیا جا رہا ہے

اس منصوبہ کے تحت دیہی علاقوں کے طلبا و طالبات کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی تعلیم مہیا کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا جائے گا

اس مقصد کے لیے پنجاب کے چار دیہی علاقوں سے آٹھ سکول منتخب کیے گئے ہیں منتخب کیے گئے تمام سکولوں میں مکمل کمپیوٹر لیب اور انٹرنیٹ مہیا کیا جائے گا
اس کے بعد دریچہ منصوبہ کی ٹیم طلبا اور اساتذہ کے لیے کمپیوٹر کی تربیت کا اہتمام کرے گی اس تربیت میں دریچہ منصوبہ کے تحت تیار کیے گئے اردو اطلاقیوں کا استعمال سکھایا جائے گا جن میں ویب براوزر ، ای میل ، دستاویز ساز،مصوری کا اطلاقیہ اور ویب صفحہ ساز شامل ہیں
 

جہانزیب

محفلین
میں‌ اس گاؤں‌ میں‌ پڑھتا تھا، سرگودھا-لاہور روڈ‌ پر واقع ہے، میرا گاوں‌ یہاں‌ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔
 

جہانزیب

محفلین
سب اسکولوں‌ کی فہرست دیکھ کر لگتا ہے کرلپ نے خصوصی طور پر سرگودھا اور اس کی تحصیلوں‌ کو نشانہ بنایا ہے :tongue:
 
Top