بھائی لوگو! پتہ نہیںکب لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے گا۔ جب سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تقریبا اتنی دیر میں ہی منگلہ ڈیم بنا تھا یعنی پانچ سال میں (1962تا 1967)۔ ویسے لوڈ شیڈنگ جلد ختم ہو سکتی ہے لیکن یہ اس حکومت کے آخری دنوں میں ہی صحیح طور پر ختم ہو گی آخر سیاست بھی تو کرنی ہے۔۔۔ ایک دوست آئل اینڈ گیس میں کام کرتے ہیں وہ بتا رہے تھے 500 میگا واٹ کا ایک پلانٹ جو گیس سے چلے گا تیار ہو چکا ہے بس جلد چلے گا اگر حکومت نے چاہا تو۔۔۔۔ ویسے اس حکومت نے کلر کہار میں کافی تجربات کئے ہیں اور آخر کار ہوائی چکیوں سے 40 میگا واٹ بجلی بنا ہی لی ہے۔۔۔