دس سال بعد مرگلہ ہلز پر برفباری!

arifkarim

معطل
ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے نے جمعرات کو آزاد جموں کشمیر اور شمالی علاقوں میں سردی بڑھا دی۔
جمعرات کی صبح خوبصورت وادیوں اور علاقوں میں شروع ہونے والی تیز بارشوں دوپہر تک جاری رہی ، جس سے معمولات زندگی شدید متاثر اور لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے۔
محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے اے پی پی کو بتایا کہ تقریباً دس سال بعد مرگلہ ہلز اور پیر سوہاوہ میں دو گھنٹے تک ہلکی برف باری ہوتی رہی۔
میڈیا میں خبر آنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے مرگلہ ہلز اور پیر سوہاوہ کا رخ کیا۔ ادھر ایبٹ آباد میں بھی برف باری ریکارڈ کی گئی۔
افسر کے مطابق، پیر سوہاوہ میں دو انچ تک برف کی تہہ نے زمین کو ڈھانپ لیا۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، سرگودھا، خیبر پختونخوا، گلگت-بلتستان اور کشمیر میں جمعہ کو بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
56bcb824c633a.jpg
اسلام آباد میں بارش اور برف باری کے بعد برف میں ڈھکی ہوئی مرگلہ ہلز ۔ — اے پی پی
56bcb8255c314.jpg
برف سے ڈھکے مظفر آباد میں کچھ طالب علم اسکول سے باہر آ رہے ہیں — اے ایف پی
56bcb82266cee.jpg
برف سے ڈھکے مظفر آباد میں کچھ طالب علم گھر جاتے ہوئے— اے ایف پی
56bcb824575df.jpg
برف سے ڈھکی مرگلہ ہلز کا ایک اور منظر – اے پی پی
56bcb82395bd0.jpg
اسلام آباد میں بارش اور برف باری کے بعد برف میں ڈھکی ہوئی مرگلہ ہلز ۔ — اے پی پی
56bcb825b7eb3.jpg
ایبٹ آباد میں لوگ برف سے کھیلتے ہوئے – پی پی آئی
56bcb825e6cb8.jpg
ایبٹ آباد میں بچے برف باری سے محظوظ ہوتے ہوئے – پی پی آئی
56bcb8289b996.jpg
ایبٹ آباد میں برف سے ڈھکے درخت –عثمان ترک
56bcb82569cba.jpg
ایبٹ آباد میں درختوں کے درمیان ایک گھر کا منظر – عثمان ترک
56bcb8260c2aa.jpg
ایبٹ آباد میں برف سے ڈھکے درخت –عثمان ترک
56bcb824ca792.jpg
ایبٹ آباد میں برف سے ڈھکے درخت –عثمان ترک
56bcb824cd67b.jpg
ایبٹ آباد میں برف سے ڈھکے درخت –راجا عاصم ترک
56bcb829e4d71.jpg
ایبٹ آباد میں لوگ برف سے ڈھکی سڑک سے گزرتے ہوئے – پی پی آئی
56bcb824832f9.jpg
ایبٹ آباد میں برف سے ڈھکی گاڑیاں – فضل رزاق
56bcb82a0535b.jpg
کشمیر میں برف سے ڈھکے درخت – منظر الہی ترک
56bcb82b18bd3.jpg
کشمیر میں برف سے ڈھکے درخت – منظر الہی ترک
56bcb822873db.jpg
کشمیر میں برف سے ڈھکا ایک مکان – منظر الہی ترک
لنک
نیرنگ خیال عباس اعوان محمد سعد محمد تابش صدیقی
 
لاریب مرزا

محفلین
زبردست تصاویر ہیں۔ ایبٹ آباد جانے کا اتفاق ہوا تھا جولائی کے مہینے میں۔ اور اس وقت اتنی سردی محسوس ہوئی تھی کہ سب لحاف اوڑھ کے سوئے تھے۔
اس موسم میں جائیں تو پتہ نہیں کیا بنے۔ :D
 
زیک

مسافر
زبردست تصاویر ہیں۔ ایبٹ آباد جانے کا اتفاق ہوا تھا جولائی کے مہینے میں۔ اور اس وقت اتنی سردی محسوس ہوئی تھی کہ سب لحاف اوڑھ کے سوئے تھے۔
اس موسم میں جائیں تو پتہ نہیں کیا بنے۔ :D
ہم جب بھی ایبٹ آباد جاتے تھے تو ٹھنڈیانی کا چکر ضرور لگاتے تھے جہاں واقعی ٹھنڈ ہوتی ہے
 
آصف اثر

معطل
برف اوڑھے پہاڑوں نے گاؤں کی یاد تازہ کردی۔ جب گاؤں کے چاروں طرف حصار کی شکل میں کھڑے پہاڑسفید چادر اوڑھے عجیب اور دل آویز منظر پیش کرتے۔
وہ یاد گار دن ،جس دن ہم تین دوست سرد اور ٹھٹھرتی سردی میں صبح9 بجے کے قریب ”نیکنے“پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کی مہم پر نکلے۔ جب چوٹی کے عین نیچے غار میں بیٹھ کر ہم نے گاجر کا مربہ ، کیک اور دیگر لوازمات کو اس شوق سےکھایا کہ جس کا ذائقہ شائد کبھی نہ بھلاسکوں۔ جب چوٹی پر چھڑتے وقت ہم ایک ایسی مقام پر اٹک گیے کہ نیچے سینکڑوں میٹر گہرا سیدھا ڈھلوان اور اوپر سے بارش اور چاروں طرف سے دھند (بادل) کی آمد! نہ اوپر جانے کی کوئی سبیل اور نہ نیچے دیکھنے کی ہمت! کیا لمحات تھے جب کچھ سجھائی نہیں دے رہاتھا۔ زبان پر دُعائیں اور دل میں اللہ کی یاد!اور پھر جب ہمارا چوٹی کے کندھے پر پہنچ کر سُکون کا سانس لینا! اور دلچسپ واپسی۔۔۔! اللہ اللہ۔کبھی پھر موقع ملےتو اپنے علاقے کی قابلِ دید نظاروں سے لطف اندوز ہونے میں سب شریک ہوں گے۔ ان شاء اللہ۔
بہت مسحور کُن تصاویر۔ ایک بار پھر شکریہ arifkarim !
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
برف اوڑھے پہاڑوں نے گاؤں کی یاد تازہ کردی۔ جب گاؤں کے چاروں طرف حصار کی شکل میں کھڑے پہاڑسفید چادر اوڑھے عجیب اور دل آویز منظر پیش کرتے۔
وہ یاد گار دن ،جس دن ہم تین دوست سرد اور ٹھٹھرتی سردی میں صبح9 بجے کے قریب ”نیکنے“پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کی مہم پر نکلے۔ جب چوٹی کے عین نیچے غار میں بیٹھ کر ہم نے گاجر کا مربع ، کیک اور دیگر لوازمات کو اس شوق سےکھایا کہ جس کا ذائقہ شائد کبھی نہ بھلاسکوں۔ جب چوٹی پر چھڑتے وقت ہم ایک ایسی مقام پر اٹک گیے کہ نیچے سینکڑوں میٹر گہرا سیدھا ڈھلوان اور اوپر سے بارش اور چاروں طرف سے دھند (بادل) کی آمد! نہ اوپر جانے کی کوئی سبیل اور نہ نیچے دیکھنے کی ہمت! کیا لمحات تھے جب کچھ سجھائی نہیں دے رہاتھا۔ زبان پر دُعائیں اور دل میں اللہ کی یاد!اور پھر جب ہمارا چوٹی کے کندھے پر پہنچ کر سُکون کا سانس لینا! اور دلچسپ واپسی۔۔۔! اللہ اللہ۔کبھی پھر موقع ملےتو اپنے علاقے کی قابلِ دید نظاروں سے لطف اندوز ہونے میں سب کو شریک کروں گا۔ ان شاء اللہ۔
بہت مسحور کُن تصاویر۔ ایک بار پھر شکریہ arifkarim !
کس علاقے میں ہے یہ نیکنے پہاڑ؟
 
محمد سعد

محفلین
ہی ہی۔ میں نے جامعہ کے مین کیمپس سے برف سے ڈھکی پہاڑیاں دیکھی تو تھیں اس دن۔ کچھ دیر کو خیال آیا کہ شاید برفباری ہوئی ہے۔ پھر خود ہی اس خیال کو جھٹک کر اپنے کام میں مشغول ہو گیا کہ اس علاقے میں برفباری؟ بعد میں دوستوں کی زبانی معلوم ہوا کہ واقعی برف پڑی تھی۔ :bulgy-eyes:
 
سید ذیشان

نہ چھیڑ! اے نکہتِ بادِ بہاری، راہ لگ اپنی
تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں
 
arifkarim

معطل
ہی ہی۔ میں نے جامعہ کے مین کیمپس سے برف سے ڈھکی پہاڑیاں دیکھی تو تھیں اس دن۔ کچھ دیر کو خیال آیا کہ شاید برفباری ہوئی ہے۔ پھر خود ہی اس خیال کو جھٹک کر اپنے کام میں مشغول ہو گیا کہ اس علاقے میں برفباری؟ بعد میں دوستوں کی زبانی معلوم ہوا کہ واقعی برف پڑی تھی۔ :bulgy-eyes:
:dontbother:
 
زیک

مسافر
یہ لیں اس برفباری پر ایک فوٹوشاپڈ فیسبکی تصویر
12734117_10154695069853782_4942147231830462539_n.jpg

کچھ ماہ بعد لوگ اس تصویر کو دیکھ کر یاد کریں کہ کیا خوب برفباری ہوئی تھی۔ یہ بھول جائیں گے کہ یہ کسی شہزادے نے فوٹوشاپ کی تھی۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
یہ لیں اس برفباری پر ایک فیسبکی تصویر
12734117_10154695069853782_4942147231830462539_n.jpg

کچھ ماہ بعد لوگ اس تصویر کو دیکھ کر یاد کریں کہ کیا خوب برفباری ہوئی تھی۔ یہ بھول جائیں گے کہ یہ کسی شہزادے نے فوٹوشاپ کی تھی۔
وہی میں حیران تھا کہ یہ مارگلہ کی پہاڑیاں اتنی پتھریلی کب سے ہو گئیں :ROFLMAO:
 
Top