دس لاکھ سال قدیم میمتھ سے تاریخ کا قدیم ترین ڈی این اے پڑھ لیا گیا

جاسم محمد

محفلین
کیا اس ڈی این اے سے وہی جانور پیدا کیا جاسکتا ہے؟؟؟
فی الحال تو ایسا ممکن نہیں ۔ یہ خالق کی قدرت ہے ۔ یخرج الحی من المیت ۔
بالکل ممکن ہے لیکن کیا سائنسدانوں کو خدا کا رول ادا کرنا چاہیے؟ یہ سائنس سے زیادہ اخلاقیات و اقدار کا مسئلہ ہے
Meet the Scientists Bringing Extinct Species Back From the Dead
 
سید عمران

اس میں خدائی کے دعویٰ کی کیا ضرورت ہے؟؟؟
اگر ایسا ممکن ہے تو اسباب کے ساتھ ممکن ہوا۔۔۔
خدا تو وہ ہے جو بغیر کسی سبب کے سبب بنادے!!!
 
خدا کی بحث کو درمیان میں نہ لائیں تو بھی ناپید انواع کو دوبارہ زندہ کرنا فطرت کے منافی ہوگا۔ سائنسی نظریہ ارتقا ہمیں سکھاتا ہے کہ میمتھ یا دیگر انواع کا صفحہ ہستی سے مٹ جانے فطرتی انتخاب کا مظہر ہے۔
اب اگر انسان مصنوعی طریقہ سے ایسی انواع کو زندہ کرتا ہے جنہیں فطرت ختم کر چکی ہو تو یہ ارتقائی پراسیس کے ساتھ کھلواڑ ہوگا۔
 
ہوسکتا ہے فطرت اپنی طاقت دکھانے کے لیے خود ایسے آثار چھوڑ رہی ہو کہ معدوم کو وجود دیا جائے!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بالکل ممکن ہے لیکن کیا سائنسدانوں کو خدا کا رول ادا کرنا چاہیے؟ یہ سائنس سے زیادہ اخلاقیات و اقدار کا مسئلہ ہے
Meet the Scientists Bringing Extinct Species Back From the Dead
میرے خیال میں تو جین ایڈیٹنگ اس بات کا کافی ثبوت نہیں ۔ ٹرانس سپیسی جین ایڈیٹنگ تو مدت سے کامیاب ہو چلی ہے۔ ناروے سامن مچھلی کا سردی میں نشو و نما کرنا اور خرگوشوں میں گلوئنگ آنکھیں وغیرہ جیلی فش جینز وغیرہ اس کی قدیم مثالیں ہیں ۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے اس کھلواڑ کا آغاز تو رُبع صدی قبل 1996میں ڈولی نامی بھیڑ سے کب کا ہو چکا ہے ۔
ڈولی کوئی ناپید بھیڑ تو نہیں تھی۔ یہاں معاملہ ان انواع کو دوبارہ زندہ کرنے کا ہے جنہیں ارتقا برائے فطری انتخاب یعنی evolution by natural selection نے ہزاروں لاکھوں سال قبل ختم کر دیا تھا۔ اب ان ناپید انواع کو غیر فطری مصنوعی طور پر واپس لایا جاتا ہے تو یہ ان کے انواع کے ارتقا کیساتھ کھلواڑ ہوگا۔
 
"جراسک پارک" نامی ناول میں یہی خیال پیش کیا گیا ہے۔ فطرت کے ساتھ کھلواڑ میں لینے کے دینے ہی پڑ جاتے ہیں۔
 
فی الحال تو ایسا ممکن نہیں ۔ یہ خالق کی قدرت ہے ۔ یخرج الحی من المیت ۔
تو شب آفریدی چراغ آفریدم
سفال آفریدی ایاغ آفریدم
بیابان و کہسار و راغ آفریدی
خیابان و گلزار و باغ آفریدم
من آنم کہ از سنگ آئینہ سازم
من آنم کہ از زہر نوشینہ سازم
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ تو انسان کا کلام ہے اس سے پہلے خدا کی بات بھی پڑھنا پر لطف ہو گا ۔
جہان را ز یک آب و گل آفریدم
تو ایران و تاتار و زنگ آفریدی
من از خاک پولاد ناب آفریدم
تو شمشیر و تیر و تفنگ آفریدی
تبر آفریدی نہال چمن را
قفس ساختی طائر نغمہ زن را
 
آخری تدوین:

مومن فرحین

لائبریرین
ہمارے پیارے خلیل بھائی کے مراسلے نے ہمیں بھی جادوگر بنادیا ۔ (ریٹنگ)
مومن فرحین بٹیا
ام عبدالوھاب بٹیا
محمد عبدالرؤوف
فہد اشرف
لیکن نہ جانے یہ کھل جا سم سم کا منتر ہماری زبان سے کب اور کیسے ادا ہوا کچھ پتہ نہ چلا ۔ :)

واہ انکل آپ بھی اس شمارے میں آگئے ہیں ۔:heehee:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمارے پیارے خلیل بھائی کے مراسلے نے ہمیں بھی جادوگر بنادیا ۔ (ریٹنگ)
مومن فرحین بٹیا
ام عبدالوھاب بٹیا
محمد عبدالرؤوف
فہد اشرف
لیکن نہ جانے یہ کھل جا سم سم کا منتر ہماری زبان سے کب اور کیسے ادا ہوا کچھ پتہ نہ چلا ۔ :)
میں بھی کھل جا سم سم کہہ رہا ہوں لیکن شاید میری باطنی طاقت (شکتی) کا فقدان ہے، جس سے جادو ہو کے نہیں دے رہا :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ڈائنوسارز امکان سے زیادہ طاقتور اور چالاک ہو جانے کی وجہ سے ان پر کنٹرول ختم ہو جاتا ہے، اور نتیجہ تباہی ہی ہوتا ہے
بہت پہلے کی فلم دیکھی ہوئی ہے ٹھیک سے یاد نہیں، شاید یہ سب کچھ ایک جزیرے میں ہو رہا ہوتا ہے تو نقصان بھی اسی جزیرے تک محدود رہتا ہے
 
سید عمران

محفلین
بہت پہلے کی فلم دیکھی ہوئی ہے ٹھیک سے یاد نہیں، شاید یہ سب کچھ ایک جزیرے میں ہو رہا ہوتا ہے تو نقصان بھی اسی جزیرے تک محدود رہتا ہے
خدشات کے پیش نظر اب بھی کسی جزیرے پر یہ کچھ کیا جاسکتا ہے۔۔۔
دراصل ہمیں ڈائنو سار پالنے کا بہت شوق ہے!!!
 
Top