دس لاکھ سال قدیم میمتھ سے تاریخ کا قدیم ترین ڈی این اے پڑھ لیا گیا

مطلب یہ کہ اس سے انسانیت کو کیا فوائد حاصل ہوں گے؟؟؟
فوائد کا تو معلوم نہیں ،ہونگے یا نہیں ،لیکن ان پرانے ڈی این اوز کو نئے ملاپ کے ساتھ ان جانوروں کی ہائی برڈ نسل ضرور پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں جب بھی انسانوں کے فطرت کے ساتھ پنگے بازی کی کوئی خبر سنتا ہوں میرا دھیان فوراً سورة الروم کی آیت نمبر 41 کی طرف چلا جاتا ہے

FFvrZ1i.jpg

خشکی اور تری میں لوگوں کے اعمال کے سبب سے فساد پھیل گیا ہے تاکہ اللہ انہیں ان کے بعض اعمال کا مزہ چکھائے تاکہ وہ باز آجائیں
 
سید عمران

محفلین

اس آیت کا تعلق ڈائنوسار سے نہیں گناہوں سے ہے!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
خدشات کے پیش نظر اب بھی کسی جزیرے پر یہ کچھ کیا جاسکتا ہے۔۔۔
دراصل ہمیں ڈائنو سار پالنے کا بہت شوق ہے!!!
آپ ڈائنو سار پال تو خیر خود ہی لیں لیکن اگر انہیں کرتب سکھانے کی ضرورت پڑے تو یاد کیجیئے گا، خدمات حاضر ہیں ۔ :)
 
میں جب بھی انسانوں کے فطرت کے ساتھ پنگے بازی کی کوئی خبر سنتا ہوں میرا دھیان فوراً سورة الروم کی آیت نمبر 41 کی طرف چلا جاتا ہے

FFvrZ1i.jpg

خشکی اور تری میں لوگوں کے اعمال کے سبب سے فساد پھیل گیا ہے تاکہ اللہ انہیں ان کے بعض اعمال کا مزہ چکھائے تاکہ وہ باز آجائیں

اس آیت کا تعلق ڈائنوسار سے نہیں گناہوں سے ہے!!!

ہم بھی مفتی صاحب سے متفق ہیں۔ ڈائینو سار سے متعلق تحقیق انسانی تجسس کے جذبے کے تحت سائینسی دریافت و ایجاد کا نام ہے، جس میں گناہوں سے زیادہ انسانی فطرت اور اس کے علم حاصل کرنے کے جذبے کو دخل ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم بھی مفتی صاحب سے متفق ہیں۔ ڈائینو سار سے متعلق تحقیق انسانی تجسس کے جذبے کے تحت سائینسی دریافت و ایجاد کا نام ہے، جس میں گناہوں سے زیادہ انسانی فطرت اور اس کے علم حاصل کرنے کے جذبے کو دخل ہے۔
اول تو یہ کہ میں نے عالمانہ نہیں بلکہ عامیانہ(عامیانہ اس لیے کہ کسی صاحبِ علم و فضل سے نقل نہیں بلکہ ذاتی طور سے جو اخذ کیا، بیان کر دیا) بات کی ہے
دوسرا ایسا بھی نہیں ہے کہ سائنس برائیوں سے پاک ہو، اب خود ملاحظہ فرمائیں دنیا والوں نے خود اپنے مسکن کو ایٹمی ہتھیاروں کی صورت میں تباہی کے دہانے پہ لا کھڑا کیا ہے سائنس بلاشبہ اللہ پاک کے انسان کو دیئے گئے علم سے ہی پھوٹی ہے مگر اس کے باوجود اس میں بہت سی قباحتیں موجود ہیں، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ سائنس کے علم کو بے مہار چھوڑ دینا بھی دانشمندی نہیں ہے، سائنس کو بھی کسی قانون کسی ضابطے کے تحت لانا پڑے گا
 
سید عمران

محفلین
اول تو یہ کہ میں نے عالمانہ نہیں بلکہ عامیانہ(عامیانہ اس لیے کہ کسی صاحبِ علم و فضل سے نقل نہیں بلکہ ذاتی طور سے جو اخذ کیا، بیان کر دیا) بات کی ہے
دوسرا ایسا بھی نہیں ہے کہ سائنس برائیوں سے پاک ہو، اب خود ملاحظہ فرمائیں دنیا والوں نے خود اپنے مسکن کو ایٹمی ہتھیاروں کی صورت میں تباہی کے دہانے پہ لا کھڑا کیا ہے سائنس بلاشبہ اللہ پاک کے انسان کو دیئے گئے علم سے ہی پوٹھی ہے مگر اس کے باوجود اس میں بہت سی قباحتیں موجود ہیں، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ سائنس کے علم کو بے مہار چھوڑ دینا بھی دانشمندی نہیں ہے، سائنس کو بھی کسی قانون کسی ضابطے کے تحت لانا پڑے گا
پلیز ڈائنوسار کی پیدائش تک موئی سائنس کو شتر بے مہار رہنے دیں۔۔۔
ایک مرتبہ ہم ڈائنو سار کے بچے کو گود لے لیں۔۔۔
پھر آپ جو چاہے کریں!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پلیز ڈائنوسار کی پیدائش تک موئی سائنس کو شتر بے مہار رہنے دیں۔۔۔
ایک مرتبہ ہم ڈائنو سار کے بچے کو گود لے لیں۔۔۔
پھر آپ جو چاہے کریں!!!
ایک مرتبہ "جراسک پارک" فلم دیکھ لیں، ڈائنوسار پالنے کا آدھا مزا تو بیٹھے بیٹھے ہی آ جائے گا
نوٹ: خود کو اس فلم میں (بطور انڈین ایکٹر عرفان خان کے) تصور کرنا لازمی ہے:)
 
جاسم محمد

محفلین
سائنس کو بھی کسی قانون کسی ضابطے کے تحت لانا پڑے گا
اس کیلئے سائنسدانوں نے کئی بین الاقوامی فارمز بنائے ہوئے ہیں جہاں سائنس اور اخلاقیات سے متعلق ضابطہ بنایا جاتا ہے۔ یہ اسی کی بدولت ہے کہ کلوننگ کی ٹیکنالوجی عرصہ دراز سے موجود ہوتے ہوئے بھی پوری دنیا میں عام استعمال کیلئے بین ہے۔
 
Top