حسان خان
لائبریرین
دریائے ارَس کے حاشیے میں زندگی بسر کرنے والے دشتِ مغُاں کے خانہ بدوش قبائل ماہِ خُرداد (مئی-جون) کے اوائل سے لے کر موسمِ گرما کے اواخر تک کوہِ سبَلان کے دامن میں واقع 'مُشکین شہر' کے اطراف کے ییلاقوں میں کوچ کر جاتے ہیں۔ اِن قبائل کا اہم ترین پیشہ مویشی پروری ہے، جو بارش میں کمی، چراگاہوں اور طبیعی منابع کی قلّت اور آب و ہوا کے گرم ہونے کے باعث خطرے میں پڑ گیا ہے۔
عکّاس: علی حامد حقدوست
تاریخ: ۲۶ تِیر ۱۳۹۶هش/۱۷ جولائی ۲۰۱۷ء
مأخذ
× یَیلاق = وہ مقام جہاں خانہ بدوش قبائل موسمِ گرما میں کوچ کر جاتے ہیں۔
جاری ہے۔۔۔۔
عکّاس: علی حامد حقدوست
تاریخ: ۲۶ تِیر ۱۳۹۶هش/۱۷ جولائی ۲۰۱۷ء
مأخذ
× یَیلاق = وہ مقام جہاں خانہ بدوش قبائل موسمِ گرما میں کوچ کر جاتے ہیں۔
جاری ہے۔۔۔۔