عبدالقیوم چوہدری
محفلین
حلقہء دل زدگاں اور بڑھاؤ .. آؤ ..
ہم تو کہتے ہیں کہ ہاں .. عشق کماؤ .. آؤ ..
ہم نہیں بار محبت کے سزاوار تو پھر ..
صاحبو .. طنز نہ فرماؤ .. اٹھاؤ.. آؤ ..
ہم نہیں روکتے رستہ کسی نو وحشی کا ..
دشت جاگیر نہیں قیس کی ،آؤ آؤ ..
ہم بہ فیضان – بزرگان – جنوں ہیں روشن ..
تمہیں ہونا ہے تو لو ہم سے لگاؤ .. آؤ ..
ہم نے چھوڑا تھا ،نہ چھوڑیں گے کبھی مذہب عشق …
واعظو.. جو بھی سنانا ہے سناؤ .. آؤ ..
ہم تو کہتے ہیں کہ ہاں .. عشق کماؤ .. آؤ ..
ہم نہیں بار محبت کے سزاوار تو پھر ..
صاحبو .. طنز نہ فرماؤ .. اٹھاؤ.. آؤ ..
ہم نہیں روکتے رستہ کسی نو وحشی کا ..
دشت جاگیر نہیں قیس کی ،آؤ آؤ ..
ہم بہ فیضان – بزرگان – جنوں ہیں روشن ..
تمہیں ہونا ہے تو لو ہم سے لگاؤ .. آؤ ..
ہم نے چھوڑا تھا ،نہ چھوڑیں گے کبھی مذہب عشق …
واعظو.. جو بھی سنانا ہے سناؤ .. آؤ ..