دعاؤں کے موتی

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
تمہارے چہروں پر ہمیشہ مسرتوں کا سایہ رہے
غم سے نہ کبھی تمہیں کوئی واسطہ رہے

کامیاب و کامران رہو زندگی کی راہوں میں
کوئی خواہش تمہاری نہ کبھی ادھوری رہے

اس قدر اعلی مقام تمہیں حاصل رہے
کہ ہرآنکھ رشک سے تمہیں دیکھا کرے

محبتوں کی چھاؤں کا بسیرا رہے
نفرتوں کے زہر سے پیچھا چھڑا رہے

تمہارے لہجے میں چاشنی ایسی پیار کی ہو
جوا یک بار ملے وہ بار بار ملنے کی تمنا کرے

خدا کرے ہمیشہ راست گوئی پر تم قائم رہو
کبھی تمہارے دل میں خیال بھٹکنے کا نہ رہے

اندھیرے تمہاری زندگی میں نہ آئیں کبھی
چاند اپنی روشنی سے تمہیں منور رکھے

تمہاری ذات میں ہو بلا کا وقار
علم سے تمہاری ہر بات مزین رہے

جہالت کے بھنور میں تم کبھی نہ پھنسو
ادب سے خدا تمہیں ہر پل بہرہ مند رکھے

میری دعاؤں کے یہ موتی تم سب کی نظر ہیں
خدا اس بندھن کو ہمیشہ مضبوط رکھے

بہت عرصہ پہلے یہ دعاؤں کے موتی اپنے بہن بھائیوں کی نظر کیئے تھے آج آپ سب بھی اس میں شامل ہیں۔
 
Top