دعائیہ نظم - ملک عدنان احمد

تمہارے ہونٹوں کی مسکراہٹ کو دیکھ کر ہی میں جی رہا ہوں
بس آج کہہ دوں کہ ایک مدت سے اپنے ہونٹوں کو سی رہا ہوں

تمہی کو سونپی ہے یہ محبت ، تمہاری ہیں یہ وفائیں میری
خدا سے میری دعا ہے لگ جائیں تم کو ساری دعائیں میری

تمہارے حصے میں ہر خوشی ہو، تمہیں ملے دو جہاں کی راحت
تمہارے ہونٹوں پہ مسکراہٹ سجی رہے یونہی تا قیامت

تمہاری چاہت ہے پہلی چاہت، تمہاری چاہت ہے آخری بھی
تمہاری خاطر ہیں لفظ میرے، تمہاری خاطر ہے شاعری بھی

تمہارے دم سے ہی ہے یہ رونق، تمہارے دم سے یہ زندگی ہے
ازل سے ہے بس یہ میری خواہش، مرے لبوں پر دعا یہی ہے

ہر ایک آسودگی عطا ہو، تمہارا دامن خوشی سے بھر دے
خدا کرے چاہتوں میں کھیلو، تمہیں محبت سے سیر کر دے

کچھ ایسا کر دے کہ دائم و شاد اور قائم یہ ناتا رکھے
ہر ایک غم سے بچا کے جاناں، خدا تمہیں مسکراتا رکھے
(ملک عدنان احمد)
 
الف عین

لائبریرین
اچھی نظم ہے۔
تمہارے دم سے ہی ہے یہ رونق، تمہارے دم سے یہ زندگی ہے
ازل سے ہے بس یہ میری خواہش، مرے لبوں پر دعا یہی ہے
روانی کی خاطر
تمہارے ہی دم سے ہے یہ رونق، تمہارے دم سے یہ زندگی ہے
ازل سے ہے یہ مری تمنا، مرے لبوں پر دعا یہی ہے
 
آپ کی اصلاح ہمیشہ سے سود مند رہی ہے چچا جان :love:
 
Top