ارشد چوہدری
محفلین
میرے بہت ہی محترم استاد (الف عین اور باقی تمام احباب سے دعائے صحت کی اپیل
-------------------
میں انتہائی پیچیدہ حالات سے گزرا ہوں۔اللہ نے دوبارہ زندگی عطا کی جس پر اپنے محبوب رب کا بے حد شکر گزار ہوں۔15 فروری کی رات کو پیٹ میں شدید نوعیت کا درد شروع ہوا۔ جیسے تیسے را ت گراری اور اگلے دن ڈاکٹر کے پاس گیا ۔ڈاکٹر نے کچھ ضروری نوعیت کے ٹیسٹ کیئے اور بلڈ ورک بھیجا اور ارجنٹ ریزلٹ حاصل کیا تو پتہ چلا خون میں بہت زیادہ انفیکشن پھیل چکا ہے
17 فروری کو ہسپتال پہنچا اور تین گھنٹے کے اندر سرجری کی میز پر تھا۔بڑی آنت میں میں دو یا تین سوراخ تھے جن سے ہوا خارج ہو کر پیٹ میں پیل کر انفیکشن پیدا کر رہی تھی اور وایٹ سیل انتہائی تیزی سے بڑھ رہے تھے میجر سرجری کرنا پڑی لیکن اس کے باوجود درد کی شدّت میں کمی نہ آئی تو اگلے دن ایک اور سرجری کرنا پڑی۔چھوٹی آنت میں بھی ورم اور بلاکیج تھی۔بحرحال کیس بہت پیچیدہ تھا مگر اللہ نے زندگی دی اور موقع دیا توبہ استفار کرنے۔ اب پیٹ پر پاخانے کے لئے بیگ لگا ہوا ہے ۔جس کو ہٹانے اور فطری رستہ بحال کرنے کے لئے اپریل کے دوسرے ہفتے میں ایک اور سرجری ہو گی۔ اتنا ہوش نہیں تھا کہ آپ احباب سے رابطہ رکھتا ۔استادِ محترم میرے ساتھ میسنجر پر ہیں کسی وقت ان سے بات کروں گا۔آپ سب احباب سے درخواست ہے کہ دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ابھی زیادہ دیر کمپیوٹر پر نہیں بیٹھ سکتا ۔کمزوری بہت ہے ۔کل ٹھیک ایک ماہ کے بعد گھر آیا ہوں۔ دعا کرتے رہیں ۔اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا کرے ۔اللہ حافظ