دعا دعائے صحت کی اپیل

متلاشی

محفلین
السلام علیکم !
کافی دنوں بلکہ مہینوں سے طبیعت کافی ناساز ہے ، اردو محفل کے تمام محفلین سے پرخلوص دعاؤں کی درخواست ہے
والسلام
محمد ذیشان نصر
 

نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
محترم متلاشی بھائی
اللہ تعالی آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے ۔ آمین
بلاشک " ہو الشافی ہو الکافی " کے ورد کے ساتھ دوا اور پرہیز نافع ثابت ہوتے ہیں ۔۔
بہت دعائیں
 
برخودار آپ کے لئے بہت سی دعائیں اللہ تعالیٰ آپ کو صحتَِکاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ۔کام کرنے والی صحتمند لمبی عمر عطا فرمائے
جیتے رہیئے خوش رہیئے
 

متلاشی

محفلین
ارے کیا ہوا @متلاشی۔ تمہارے لئے بہت سی دعائیں۔ اللہ سب خیر کرے گا ان شاء اللہ
آمین۔۔۔ parietal avm کا پرابلم ہے استاذ گرامی ۔۔۔
دماغ کی کچھ شریانیں آپس میں الجھی ہوئی ہیں ۔۔۔ emoblization کروانے کو کہا ہے ڈاکٹر نے
آپ سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے
 

تلمیذ

لائبریرین
آپ کی علالت کے بارے میں جان کر پریشانی ہوئی، عزیزم۔۔
باری تعالےٰ کے حضور عاجزانہ التماس اور دعا ہے کہ اپنے فضل و کرم سے آپ کو صحت کاملہ سے نوازے۔ بے شک وہ بڑا کارساز ہے۔
 

x boy

محفلین
اللہ رب العزت آپکو شفاء کاملا عطا فرمائے اور دوبارہ خوش باش ہر جگہہ اپنے چاہنے والوں کے درمیان ہو، آمین
 
Top