ارشد چوہدری
محفلین
محترم جناب الف عین صاحب--جناب اعجاز قریشی صاحب--امجد علی راجا صاحب اوردیگر اساتذہ سے اصلاح کی درخواست
اے رب اب تو ہماری دعا سُن لے
یہ ہے درد میں ڈوبی صدا سُن لے
تجھ کو چاہنے کی ہے سزا یہ کیوں
شکوہ کچھ تو اب اہلِ وفا سُن لے
تیرے ہی لئے تو چھوڑا جہاں کو
زندگی ہے کیوں اک سزا سُن لے
تیرے بندوں پہ تو یہ جہاں تنگ ہے
ہے بُجھنے کو یہ اب دیا سُن لے
ذکر تیرا ہی تو کرتے ہیں ہر دم
تیرے تو نہیں ہم بے وفا سُن لے
جان کی تو کوئی بھی نہیں قیمت
ظُلم کی ہو چکی انتہا سُن لے
ہم کو دے اے خدا طاقتِ ایمان
اے خدا تُو ہماری دعا سُن لے
یہ بجا ہے خطا کار ہے ارشد
وہ مگر ہے بہت ہی فدا سُن لے
اے رب اب تو ہماری دعا سُن لے
یہ ہے درد میں ڈوبی صدا سُن لے
تجھ کو چاہنے کی ہے سزا یہ کیوں
شکوہ کچھ تو اب اہلِ وفا سُن لے
تیرے ہی لئے تو چھوڑا جہاں کو
زندگی ہے کیوں اک سزا سُن لے
تیرے بندوں پہ تو یہ جہاں تنگ ہے
ہے بُجھنے کو یہ اب دیا سُن لے
ذکر تیرا ہی تو کرتے ہیں ہر دم
تیرے تو نہیں ہم بے وفا سُن لے
جان کی تو کوئی بھی نہیں قیمت
ظُلم کی ہو چکی انتہا سُن لے
ہم کو دے اے خدا طاقتِ ایمان
اے خدا تُو ہماری دعا سُن لے
یہ بجا ہے خطا کار ہے ارشد
وہ مگر ہے بہت ہی فدا سُن لے