رحمت اللہ شیخ
محفلین
دعاؤں کی قبولیت میں بڑی رکاوٹ ہمارے گناہ ہوتے ہیں. جب ہمارے پیٹ میں غذا اور ہمارے بدن پر لباس بھی حرام پئسوں کا ہوگا تو کیسے دعائیں قبول ہوں گی...؟ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ دعا کبھی بھی ضایع نہیں ہوتی. یا تو اس کی وجہ سے کوئی مصیبت ٹل جاتی ہے، یا دعا ہمارے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے، یا پھر اس دعا کے قبول نہ ہونے میں ہی ہماری بھلائی ہوتی ہے. دنیا میں جو ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتی، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان کا ایسا بہترین اجر عطا فرمائیں گے کہ بندہ یہ تمنا کرے گا کہ کاش! دنیا میں میری ایک بھی دعا قبول نہیں ہوئی ہوتی.
دعا مکمل توجہ کے ساتھ مانگنی چاہیے، بے توجہی اور لاپروائی سے گریز کرنا چاہیے، اور دعا مانگتے وقت یہ یقین رکھنا چاہیے کہ میرا رب اسے ضرور قبول فرمائے گا. اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے. حقیقت یہ ہے کہ ہم اس ربِ ذوالجلال کی ایک نعمت کا بھی شکریہ ادا نہیں کرسکتے. یہ بے شمار نعمتیں ہمیں بھیک میں ملی ہیں، یہ تو اللہ تعالیٰ کا ہم پر ایک عظیم احسان ہے کیونکہ ہمارا رب اگر ہمیں ہمارے اعمال کے حساب سے عطا کرے تو ہم کسی چھوٹی سی چیز کے بھی مستحق نہیں ہوں گے.