تاسف دعا كى درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ

خطے بھر ميں مون سون كا سلسلہ حسب معمول شروع ہو چکا ہے۔ گزشتہ برس مون سون كى بارش كا سلسلہ بہت تكليف دہ صورت اختيار كر گیا تھا اور كافى نقصانات كا سبب بنا ۔ اس برس اللہ سبحانہ وتعالى سے دعا ہے کہ وہ ہمارى جملہ بد اعماليوں ، كوتاہیوں اور سنگین غفلتوں سے درگزر فرمائے، ہمارى توبہ قبول فرمائے اور رحمت كى بارش عطا فرمائے ۔
درج ذيل مسنون دعائيں وہ قيمتى مبارك الفاظ ہیں جن كے ذريعے ہمارے حبيب ، مربى ومعلم حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم بارش سے قبل، آندھی ، طوفان اور بارش كے وقت رب عرش عظيم سے رحمت كى التجا كرتے تھے ۔ (ہم كس قدر خوش نصيب ہیں کہ رحمت للعالمين صلى اللہ عليہ وسلم كے پاكيزہ لبوں سے ادا ہونے والے الفاظ ہمیں من وعن ميسر ہیں !)
دعا صرف ہمارى ضرورت نہیں رب عرش عظيم كا حكم بھی ہے اور اس حكم كى تعميل نہ كرنے والے اس كے نزديك انتہائى ناپسنديدہ اور متكبر ہیں ، جيسا كہ قرآن عظيم ميں ارشاد ہے :
[ARABIC]وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ[/ARABIC]
اور تمہارے رب کا فرمان ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا یقین مانو کہ جو لوگ میری عبادت سے خودسری ( /تكبر) کرتے ہیں وه ابھی ابھی ذلیل ہوکر جہنم میں پہنچ جائیں گے ( سورة غافر : آيت 60)
آئيے صدق دل سے اپنے رب رحيم كے فرمان كى تعميل كرتے ہوئے اس كى بارگاہ سے رجوع كريں ، اس سے پہلے کہ ہمیں خودسر متكبرين كى فہرست ميں شامل كر ليا جائے ، آئيے ان جامع اور مقدس دعاؤں کے ذریعے اپنے خالق ، مالك اوريكتا رازق سے اپنے ليے اور اپنے آس پاس باقى مخلوق خدا كے ليے اس كى رحمت ومغفرت طلب كريں ، بے شك اللہ سبحانہ وتعالى اپنے گنہگار بندوں كى دعائيں سننے والا اور قبول كرنے والا ہے۔


تيز ہوا اور آندھی كے وقت كى دعا
حضرت عائشہ رضي اللہ عنھا سے روايت ہے كہ جب تيز ہوا چلتى تو رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم يہ دعا كرتے :

[ARABIC]اللهُم إِنِّى أَسأَلُكَ خَيرَهَا وخَيرَ مَا فِيهَا وَخَيرَ مَا أُرسِلَت بِهِ وَأعُوذُبِكَ مِن شَرهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَ شَرِّ مَا أُرسِلَت بِهِ[/ARABIC]
ترجمہ : اے اللہ ميں تجھ سے اس ہوا كى بھلائى، اور جو كچھ اس ميں ہے اس كى بھلائی، اور جس غرض سے اسے بھیجا گیا ہے اس كى بھلائى مانگتا ہوں۔ اور ميں تجھ سے اس ہوا كے شر، اور جو كچھ اس ميں ہے اس كے شر اور جس غرض كے ليے اسے بھیجا گیا ہے اس كے شر سے پناہ چاہتا ہوں ۔
( صحيح مسلم: كتاب صلاة الاستسقاء، باب التعوذ عند رؤية الريح والغيم )

بارش برستے وقت كى دعا

[ARABIC]اللّهُمَّ صَيِّباً نَافِعًا[/ARABIC]

ترجمہ : اے اللہ نفع بخش بارش عطا فرما !

صحيح البخارى: كتاب الاستقاء، باب مايقال إذا أمطرت


نقصان دہ بارش سے پناہ مانگنے کی دعا

[ARABIC]اللَهمَّ حَولَينَا وَلَا عَلَينَا اللّهُمَّ عَلَى الآكَامِ وَ الظِّرابِ وَ بُطُونِ الأَودِيَةِ وَ مَنَابِتِ الشَّجَرَ[/ARABIC]
ترجمہ : اے اللہ ! ہمارے اطراف ميں بارش برسا، ہم پر نہ برسا، اے اللہ ! ٹیلوں، پہاڑوں، واديوں اور باغوں كو سيراب كر دے ۔

( صحيح البخاري، كتاب الاستسقاء، باب الاستسقاء في خطبة الجمعة غير مستقبل القبلة ، ترجمہ: مولانا داؤد راز دہلوی رحمہ اللہ )

والسلام​
 

انتہا

محفلین
اللَهمَّ حَولَينَا
میرے خیال میں
اللَهمَّ حَوالَينَا
ہے، جانچ کر مجھے بھی بتا دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top