دعا ۔ سید ابوبکر مالکی ۔ بھٹکل

bhatkal

محفلین
دعا
(سید ابوبکر مالکی)
دعاوں میں میری خدایا اثر دے
میری کاوشوں کا مجھے تو ثمر دے
میں دنیا کے غم کا مداوا کرونگا
میرے ہاتھ میں کوئی ایسا ہنر دے
بھٹکتا پھرا ہوں میں منزل کی خاطر
جو پھلدار ہو کوئی ایسا شجر دے
میرے دل کو تسکین دے میرے یارب
میں کب مانگتا ہوں کہ لعل و گہر دے
میں دینا کے محلوں کا طالب نہیں ہوں
میری یہ دعا ہے کہ جنت میں گھر دے
جو ماں باپ کا درد رکھتا ہو دل میں
خدایا مجھے ایسا نور نظر دے
خوشی دے کے واپس نہ لینا کبھی تو
نہ ہو شام جس کی تو ایسی سحر دے
مجھے مال و زر دے کے مغرور نہ کر
میرے دل میں اللہ تو اپنا ڈر دے
تمنا ہے میری تجھے دیکھ پاوں
نظر آئے مجھ کو تو ایسی نظر دے
 
Top