دعا

روشنی

محفلین
میرے اللہ جی


اللہ جی میں چھوٹا سا بچہ ہوں

رمضان میں روزے رکھتا ہوں قرآن پڑھتا ہوں

نماز بھی پوری پڑھتا ہوں ۔ میری امی جان کہتی ہیں کہ

اس رمضان میں جو مانگو

ملتا ہے ۔

میرے اللہ جی میں آپ سے کیا مانگوں ؟

کارٹون فلمز کی سیڈیز ؟

نہیں وہ انگریزوں کی ہے ۔

میں آپ سے کیا مانگوں ؟

وڈیو گیم

نہیں نہیں

وہ مجھے پڑھنے نہیں دے گی ۔

میں آپ سے کیا مانگوں ؟

ڈھیر ساری چیونگمز

یا

ڈھیر ساری لالی پاپ

نہیں

وہ تو دانت ہی خراب کر دے گی ۔

میرے پیارے اللہ جی

کل میں اپنی امی جان کے ساتھ بازار گیا تھا ۔

وہاں بہت سے بچے دیکھے تھے ۔

وہ سب پاوں سے ننگے تھے

میرے پیارے اللہ جی میرے امی جان نے مجھے صاف کپڑے پہنائے تھے ۔

چمکتی پالش کی ہوئی سینڈل تھی ۔ جمعہ تھا تو مجھے نہلا دھلا کر

صاف کپڑے استری کر کے پہنائے تھے ۔

پر

میرے پیارے اللہ جی وہ سب تو گندے بچے تھے ۔

انکے پاؤں میں جوتی نہیں تھی ۔

انکے کپڑے گندے تھے ۔

اور وہ جمعہ کی نماز پڑھنے بھی نہیں جاتے تھے ۔

میں نے قرآن میں پڑھا تھا ۔

صفائی نصف ایمان ہے ۔

وہ پھر مسلمان ہیں کیا ؟

میرے پیارے اللہ جی میں دعا مانگنے لگا ہوں

دھیان سے سننی ہے ۔

سب کام چھوڑ کے ۔

میری دعا سننی ہے اور ماننی ہے ۔

میرے پیارے اللہ جی

ان سب بچوں کے پیروں میں پالش کیئے ہوئے جوتے ڈال دیں ۔

میری امی جان کہتی ہیں آپ سب کچھ کر سکتے ہو ۔

انکو صاف کپڑے پہنا کر جمعہ کی نماز پڑھنے بھیج دیں ۔

انکو صابن اور کریم پاؤڈر بھی دیں ۔

جیسے میری امی جان مجھے نہلا کر کریم لگا کر ٹالکم پاؤدر لگا کے

میرا ماتھا چُوم کر کہتی ہیں ۔

میرا شہزادہ تیار ہو گیا ہے ۔

وہ بھی میری طرح شہزادے بن جائیں ۔

مجھے وڈیو گیم نہی چاہیے ۔

سکوٹی بھی نہی چاہیے ۔

انکے پاس بستے ہوں ۔

کتابیں ہوں ۔

اور کھانے کو روٹی ہو ۔

اب جب میں بازار جاؤں تو

وہ مجھے کوڑے میں سے کچھ کھانے کیلئے تلاش کرتےنظر نہ آئیں ۔

میرے پیارے اللہ جی

آپ مجھے بتا دیں

اتنے سارے کام آپ کتنے وقت میں

کر سکیں گے ۔

جب جب یہ کام ختم ہوں تب ہی میں بازار جاؤں ۔

میرے پیارے اللہ جی میں نے قرآن بھی پڑھا اور درود شریف بھی

تاکہ دعا ضرور قبول ہو ۔

آپ میری دعا قبول کریں گے ناں ۔

زہین گذرتے ہوئے بیٹے کی آواز سن کر منت سماجت سن کر

دروزاے کے پاس کھڑی ہو گئی ۔

اور جب اس نے دعا سنی جو اسکابیٹا مانگ رھا تھا ۔

تو آبدیدہ ھو گئ ۔

اس کا بیٹا بھولپن میں اللہ سے

پاکستان کی خوشحالی ترقی اور وسائل کی کثرت دولت کی کثرت مانگ رہا تھا

اسکا بیٹا ہر روز اسے پوچھتا تھا ؟

کہ اللہ میاں جی کس کس کی دعا سنتے ہیں ۔

نماز پڑھانے کیلیئے اور دین سے رغبت دِلانے کیلیئے اس نے کہ دیا ۔

اللہ جی بچوں کی دعا کبھی رد نہیں کرتے ۔

وہ نہیں جانتی تھی ۔

بیٹا

دعا مانگے گا تو اتنا کچھ مانگ لے گا ۔

بے ساختہ اسکی آنکھیں آسمان کی طرف اٹھیں ۔

اے پاک پروردِگار

رمضان کے اس پاک اور برکتوں والے مہینے میں

اس معصوم کی دعا سن کر قبول فرما لے

ہم تو سیاہ کار گنہ گار ہیں ۔

مگر

یہ تو معصوم ہے

آمین ثم آمین

آئیے سب مل کر اس چھوٹے سے بچے کی دعا پر آمین کہیں

تو شائد رحمتِ خداوندی جوش میں آجائے ۔

اور انہونی ہو جائے

کیونکہ

اگر

وہ بسی ہوئی بستیاں اجاڑ سکتا ہے ۔

تو

ایک

اجڑتے ہوئے ملک کو بسا بھی سکتا ہے

بے شک

سب مل کے اس بچے کی دعا پے کہئے
آمین ثم آمین
 

arifkarim

معطل
یہ التجا اگر کسی بینکر سے کرتے تو اس پر جوں تک نہ رینگتی کیونکہ وہی ان مسائل کا ذمہ دار ہیں۔
 
Top