دعا

hani

محفلین

گذرتے دن کے ھر لمحے کے لباس پر
تمہاری ماں
تمہاری سلامتی کے لئیے
خیالوں میں آتی حرف حرف آئیتیں
دعاؤں کیصورت پروتی رھتی ھے
میں اُسی ستارے کے رُخ کیطرف چہرہ کیے
دعا گو ھوں کہ تمہیں
ھر طرف سے امان ملے
جس ستارے کو دیکھہ کر میں نے
تمہاری ماں کا ھاتھہ
ساری عمر تھامنے کی خواھش کی تھی


از طاھر جاوید
 

مغزل

محفلین
طاہر صاحب ، ماشا اللہ ، اچھی دعا ہے ، ہر چند کہ اسے نثری نظم کہا جاتا ہے ، مگر میں نثری نظم کے معاملے ’’محض ‘‘ نثر پارے کو ’’ نثم ‘‘ نہیں مانتا ۔ اس پر گفتگو آنے والے وقتوں میں رہے گی ۔ خوبصورت جذبات پر مبارکباد قبول کیجے ۔ والسلام
 
Top