نیلم
محفلین
دعوؤں نے دعووں کے کان کھا لیے اور دلیلیں دلیلوں کا دماغ چاٹ گئیں۔ حاصل کیا ہوا؟ کیا کوئی کسی کے نقطہءِ نظر کا قائل ہوا۔۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ انسان بحث کرنے اور بحث کے ذریعے کسی نتیجے تک پہنچنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے۔
آخر تم ایسی کون سی بات کہنا چاہتے ہو جو سب کو گُونگا کردے اور یہاں تو جو کوئی بھی ہے وہ دوسروں کی بات کے حق میں بہرا ہے۔ بھائی ہماری بھی مان لو۔ تمہاری بات اگر سُنی بھی گئی تو جھٹلانے کے لیے سُنی جائے گی۔ سو اپنی بات منوانے کے لیے بات نہ کرو۔ بھلا کس نے کس کی مانی ہے۔
ہمارا کام تو بس یہ رہ گیا ہے کہ ایک دوسرے سے اپنا سچ اور اپنی سچائیاں منواتے رہیں۔
جون ایلیا۔ فرنود
(یاوہ گوئی)