دفتر میں پابندیاں خاص برائے کمپیوٹر

طارق راحیل

محفلین
اسلام و علیکم
عزیز ساتھیو اور دوستو مجھے ایک مسئلہ درپیش آگیا ہے۔
میرے دفتر میں آئی ٹی کا ایک الگ ڈپارٹمنٹ ہے جس نے ہر پی سی پر نیٹورکنگ کر رکھی ہے اور ہر پی سی پر ایڈمن کی جانب سے خاص لوک لگائے گئے ہیں کہ کوئی بھی خود اپنے یوزر سے کوئی سافٹویئر انسٹال نہیں کر سکتا۔
اب جی میل کے لئے میں نے پورٹ ایبل جی میل کا سہارا لے رکھا ہے مگر ونڈوز لائیؤ 2009 کی ایکسزی فائل مسئلہ کر رہی ہے اس مسنجرکی ایکسزی خودکار طریقہ سے
C:\Program Files\Windows Live\Messenger
یہاں انسٹال ہونا چاہتی ہے
جس کی میرا پی سی اجازت نہیں دیتا
میل کھولنے کی سہولت بھی میسر نہیں ہے دفتر میں

برائے مہربانی کوئی صاحب علم دسترس برائے سافٹویئر یا عالم کمپیوٹر معلومات خاص برائے نیٹورک یا علم خاص برائے مطلوبہ مسئلہ خاص میری مدد کیجئے۔

مدد کا طلبگار
طارق راحیل
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں دفتر کی طرف سے جو پابندیاں لگائی گئی ہیں انہیں برداشت کرنا چاہیے اور چور راستوں سے اجتناب برتنا چاہیے ورنہ آپ کی ملازمت بھی جا سکتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ملازمت نہ بھی جائے لیکن یہ وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس لیے ان کو برداشت کرنا ہی پڑتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سب سے بہتر حل تو یہی ہے کہ آپ اپنے آئی ٹی مینیجر صاحب سے درخواست کریں، اگر آپ کا مسئلہ جائز ہے تو انہیں آپ کی بات ماننے میں کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے۔
 

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
طارق بھائی
ویسے تو آپ کے دفتر کی پابندیوں کے بارے میں،میرا بھی یہی خیال ہے جو باقی احباب کا ہے۔مگر معلوماتی تجربے کی خاطر کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں:
آپ کسی اور کمپیوٹر (گھر والے یا جہاں ایسی پابندیاں نہ ہوں) پر اسے انسٹال کر لیں۔
پھر اسکی ایکژی فائل کو اسکی اصل جگہ سے اٹھا کراپنے مرضی کے فولڈر میں منتقل کر لیں اور اصل جگہ پر یا تو اس فائل کو کوئی اور نیا نام دے دیں یا ڈیلیٹ کر دیں۔
پھر نئی جگہ سے اسے چلا کر دیکھیں یعنی ایکژی فائل پر جا کر ڈبل کلک کریں۔ اگر صحیح چلی تو یہ فائل اٹھا کر اپنی یو ایس بی پر کاپی کر لیں اور وہیں سے چلایا کریں
اگر نہ چلے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یا تو اسکے ساتھ کوئی اور Configuration File ہے جو عمومآ .ini or .cfg کی ایکسٹنشن کی ہوتیں ہیں جس میں اس سافٹ وئیر سے متعلقہ paths لکھے ہوتے ہیں، موجود ہے اور آپ کو اس میں سے اسکے paths کو صحیح کرنا ہے۔
اگر یہ شارٹ کٹ بھی بناتا ہے تو اسکا شارٹ کٹ کا paths بھی ٹھیک کرنا ہوگا۔

نوٹ: یہ بالکل بنیادی معلومات دی ہیں ورنہ جب تک پورٹ ایبل سافٹ وئیر کی تفصیلات نہ پتا چلیں کہ یہ انسٹالیشن کیسے کرتا ہے، حتمی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔
 

فرخ

محفلین
ویسے اگر صرف جی میل چیک کرنے کا ہی مقصد ہے تو یہ بتائیے کہ کیا آپ کے آفس کے کمپیوٹر پر آفیشل میل کے لئے کوئی پروگرام جیسے Microsoft OutLook / OutLook Express وغیرہ استعمال ہوتا ہے؟
اور کیا آپ اس میں کوئی اور اکاؤنٹ کی سیٹنگز کر سکتے ہیں؟
اگر ہاں تو جی میل POP3 جیسی سہولیات بھی دیتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنا جی میل کا اکاؤنٹ اپنے پسندیدہ ایک میل سافٹ وئیر سے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لئے ملاحظہ فرمائیے یہ لنک:
http://mail.google.com/support/bin/answer.py?hl=en&ctx=mail&answer=75726
 
آپ خود لیپٹاپ کیوں نہیں استعمال کرتے؟
عارف کریم کیا سائنسی حل تجویز فرمایا ہے جناب نے۔
جناب عالی اگر کوئی میرے جیسا غریب مسکین ہو جو کہ گود والا کمپیوٹر خریدنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو پھر اس کے لیئے کیا ارشاد مبارک ہے حضور والا کا؟؟؟؟؟؟؟
 

سندس راجہ

محفلین
جناب یہ سارے مشورے فضول ہیں۔

آپ کوشش کریں کہ آپ کے آفس میں جو انٹرنیٹ موڈیم لگا ہے۔ اس کو نیٹ ورک ایڈمنسٹر یٹر نے کیا آئی پی لگایا ہے۔ پھر اس آئی پی کو پراکسی سیٹنگز میں سیٹ کر کے کام نکال لیں۔
امید ہے۔ آپ کا 60 فی صد کام نکل سکتا ہے۔
 

ابو لبابہ

محفلین
ارے بھائیو کیوں عارف کریم صاحب کے پیچھے پڑ گئے ہیں ، سادہ آدمی ہیں ، کہتے کہتے ان کی زبان سے بات پھسل گئی اور یار لوگوں نے اسے پکڑ کر بات کا بتنگڑ بنا دیا۔
ان کا مسئلہ حل کر دیں اور بس
 
Top