پروفیسر شوکت اللہ شوکت
محفلین
بلوچستان کےضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ورثاء نے کوئٹہ سبی شاہراہ پر احتجاج کیا ہے۔
مچھ میں فائرنگ کے واقعے کے خلاف قتل ہونے والے کان کنوں کے ورثاء نے مچھ کے قریب قومی شاہراہ بلاک کر دی۔
مظاہرین نےکان کنوں کی میتیں لانے والی ایمبولینسیں شاہراہ پر کھڑی کر دیں۔
کوئٹہ سبی شاہراہ بند ہونے سے قومی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
واضح رہے کہ مچھ میں نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی کان کنوں کی حالت تشویش ناک ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔