دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے ۔ غالب (مختلف گلوکار)

فاتح

لائبریرین
دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے ۔ مختلف گلوکار

نور جہاں

مہدی حسن

ثریا اور طلعت محمود

جگجیت سنگھ اور چترا سنگھ

سمن کلیانپور

عابدہ پروین

جسوندر سنگھ (خدا جانے کون ہے یہ لیکن اچھا گا رہا ہے)

وقار علی (اس بھانڈ نے تو بیڑہ ہی غرق کیا ہے اس خوبصورت غزل کا لیکن نظر بٹو کے طور پر شامل کر رہا ہوں)

دلِ ناداں! تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے

ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار
یا الٰہی! یہ ماجرا کیا ہے

میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں
کاش! پوچھو کہ "مدعا کیا ہے"

جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود
پھر یہ ہنگامہ، اے خدا، کیا ہے

یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں
غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے

شکنِ زلفِ عنبریں کیوں ہے
نگہِ چشمِ سرمہ سا کیا ہے

سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں
ابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے

ہم کو ان سے وفا کی ہے امید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے

"ہاں بھلا کر، ترا بھلا ہو گا"
اور درویش کی صدا کیا ہے

جان تم پہ نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے

میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔ
مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
(مرزا اسد اللہ خان غالب)
 
فاتح

لائبریرین
'نظر بٹو' خوب کہا فاتح صاحب :)

ویسے یہ 'بھانڈ'، برخوردار ہے انہی برزگواروں کا جو اوپر ہیں ;)

تب تو گویا سجادہ نشیں ہوا ;)
لیکن اس پٹھے نے جو درگت بنائی ہے غالب کی غزل کی اس کے بعد مجھے بھانڈ سے بہتر کوئی لفظ نہیں ملا جس سے میں اپنے غصے کا اظہار کر سکتا۔
 
فاتح

لائبریرین
لو جی اب میراثی بھی میرا مطلب ہے بھانڈ بھی محفل پر گانا گانے لگے۔ :laughing:
بھانڈ یا میراثی گانے والے کو ہی کہا جاتا ہے شاید:) اور محفل پر بنفسِ نفیس تشریف لا کر تو نہیں گا رہے لیکن ہم ہیں نا ان کے چاہنے والوں میں سے جو ان تبرکات کو ایمان میں اضافے کی غرض سے یہاں لگانا باعثِ شرف و افتخار سمجھتے ہیں۔:rollingonthefloor:
 
مرحوم طفیل نیازی سے کسی نے پوچھا کہ آپ انڈیا میں بھی جا کر پرفارم کرتے ہیں، آپ کے نزدیک انڈیا اور پاکستان کی عوام میں فن اور فنکار کی قدردانی کے اعتبار سے کیا فرق ہے؟۔ ۔ ۔ ۔ انہوں نے جواب دیا کے :
" بھارت میں ہم بھگوان ہوتے ہیں لیکن واہگہ بارڈر کراس کرتے ہی میراثی بن جاتے ہیں":grin::grin::grin:
 
محمد وارث

اللہ آپ کے اور ہمارے ایمان میں اضافہ فرمائے :)
 
فاتح

لائبریرین
مرحوم طفیل نیازی سے کسی نے پوچھا کہ آپ انڈیا میں بھی جا کر پرفارم کرتے ہیں، آپ کے نزدیک انڈیا اور پاکستان کی عوام میں فن اور فنکار کی قدردانی کے اعتبار سے کیا فرق ہے؟۔ ۔ ۔ ۔ انہوں نے جواب دیا کے :
" بھارت میں ہم بھگوان ہوتے ہیں لیکن واہگہ بارڈر کراس کرتے ہی میراثی بن جاتے ہیں":grin::grin::grin:

اس کا ایک مطلب یہ بھی بنتا ہے کہ واہگہ کے اُس طرف پہنچ کر میراثی بھی بھگوان بن جاتے ہیں جب کہ یہاں بھگوان کو بھگوان اور میراثی کو میراثی ہی کہا جاتا ہے۔:laughing:
 
dxbgraphics

محفلین
مرحوم طفیل نیازی سے کسی نے پوچھا کہ آپ انڈیا میں بھی جا کر پرفارم کرتے ہیں، آپ کے نزدیک انڈیا اور پاکستان کی عوام میں فن اور فنکار کی قدردانی کے اعتبار سے کیا فرق ہے؟۔ ۔ ۔ ۔ انہوں نے جواب دیا کے :
" بھارت میں ہم بھگوان ہوتے ہیں لیکن واہگہ بارڈر کراس کرتے ہی میراثی بن جاتے ہیں":grin::grin::grin:

:rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
ارے فاتح بھائی لگتا ہے آپ بھی بھانڈوں کے مشتاق ہیں۔ جو اتنا کھلکھلا رہے ہیں۔
Et tu, Brute?۔۔۔۔ یعنی دو چار بار بھانڈ بھانڈ پڑھ کر آپ سے بھی برداشت نہ ہو پایا اور آپ کی "حسِ ظرافت" بھی جاگ اٹھی اور بالآخر "جگتیں" لگانے ہی لگے:rollingonthefloor:
ویسے قبلہ آپ کی نظر سے شاید میرا یہ مراسلہ نہیں گزرا:
ہم ہیں نا ان کے چاہنے والوں میں سے جو ان تبرکات کو ایمان میں اضافے کی غرض سے یہاں لگانا باعثِ شرف و افتخار سمجھتے ہیں۔:rollingonthefloor:
ہم نے تو سب سے پہلے خود اپنا شمار ان کے چاہنے والوں میں کرنا اپنے لیے باعث صد شرف و افتخار جانا تھا کہ قول و فعل کا یہ تضاد ہم سے تو برداشت نہیں ہوتا کہ انھیں دیکھنے اور سننے بھی آئیں اور زبان سے اعتراف کرنے کو عار بھی جانیں۔;)
 
Top