دلچسپ عادتیں

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جن پر غورکیا جائے تو کافی دلچسپ اورعجیب
لگتی ہیں اور اس دھاگے میں ہم انہی دلچسپ اور عجیب عادتوں کو شئیرکریں گے
آپ اپنی یا کسی اور کی دلچسپ عادتیں تحریرکریں :)
 
زبیر مرزا

محفلین
میرا بھتیجا کپڑے سونگھتا ہے پہننے سے پہلے :)
میں پیدل چلتے ہوئے ایک راستے سے جاتا ہوں اور دوسرے سے وآپس آتا ہوں اور یہ میں کسی خاص مقصد یا ارادے کے تحت نہیں کرتا
بس بے ارادہ ایسا ہوجاتا ہے جو میرے ساتھ چلنے والی کے لیے اُلجھن کا باعث بنتا ہے :)
سوائے میرے بھائی کے جس کا کہنا ہے "عادت بُری بلا ہے "
 
ایک آدمی باڑ میں کیلیں ٹھونک رہا تھا. ایک عورت وہاں سے گزری اور اسے کام کرتے دیکھ کر بولی، "یہ تم کیا کر رہے ہو؟ كيلو ں کو ان کی نوک پر نہیں بلکہ چپٹے سرے پر چوٹ مار کر ٹھوكتے ہیں۔کیا تم نے پہلے کبھی کیلیں نہیں ٹھوكیں؟ کیا پی رکھی ہے؟ "
"میں یہ پہلے بھی سینکڑوں بار کر چکا ہوں"، اس آدمی نے کہا، "میں ایسے ہی کام کرتا ہوں"۔
"لیکن تمہارا طریقہ تو سراسر غلط ہے۔لاو، میں تمہیں ٹھیک سے یہ کر دکھاتی ہوں "، عورت نے کہا۔
"نہیں! میں اپنی عادت تبدیل نہیں کرنا چاہتا "، آدمی بولا،" مجھے ایسے ہی کام کرنا پسند ہے اور میرے لئے یہی صحیح طریقہ ہے "۔
عورت نے دیکھا کہ وہ آدمی مذاق نہیں کر رہا تھا. وہ چپ چاپ وہاں سے چلی گئی۔
 
میری "ہر مراسلے" کو ریٹنگ دینے کی عادت ہوتی جا رہی ہے:rolleyes:
اب تو اگر کسی مراسلے کو ریٹ نہ کروں تو لگتا ہے کہ کوئی زیادتی کر گیا:ROFLMAO:
 
میں اتنا بڑا ہو کر بھی بچوں کے سے انداز میں پیدل چلتا ہوں۔
سڑک ہمیشہ بھاگ کے پار کرتا ہوں
دو دو سیڑھیاں پھلانگتا ہوں
اتنے تیز قدموں سے چلتا ہوں کہ سانس پھول جاتا ہے(مجھ سے آہستہ نہیں چلا جاتا)
 
میں اتنا بڑا ہو کر بھی بچوں کے سے انداز میں پیدل چلتا ہوں۔
سڑک ہمیشہ بھاگ کے پار کرتا ہوں
دو دو سیڑھیاں پھلانگتا ہوں
اتنے تیز قدموں سے چلتا ہوں کہ سانس پھول جاتا ہے(مجھ سے آہستہ نہیں چلا جاتا)
ارے یہ تو میرے والے صفات آپ کے پاس پہنچ گئے :)
 
زبیر مرزا

محفلین
میرا بھتیجا کپڑے سونگھتا ہے پہننے سے پہلے :)
میں پیدل چلتے ہوئے ایک راستے سے جاتا ہوں اور دوسرے سے وآپس آتا ہوں اور یہ میں کسی خاص مقصد یا ارادے کے تحت نہیں کرتا
بس بے ارادہ ایسا ہوجاتا ہے جو میرے ساتھ چلنے والی کے لیے اُلجھن کا باعث بنتا ہے :)
سوائے میرے بھائی کے جس کا کہنا ہے "عادت بُری بلا ہے "

ارے اتنی بڑی ٹائپو کی غلطی :nailbiting:یہاں میں ساتھ چلنے والوں لکھنا چاہتا تھا
ساتھ چلنی والی کوئی نہیں ابھی تک زندگی میں اللہ کا شکر ہے :)
 
سید زبیر

محفلین
مجھے ماضی بعید بہت یاد آتا ہے گاہے بگاہے واقعات سنانے لگ جاتا ہوں اور پھر یاد آتا ہے کہ بوڑھوں کو فضول نہیں بولنا چاہئیے ۔ اس عادت سے بہت تنگ ہوں
 
Top