دلچسپ ٹوٹکے ۔۔آزمائش شرط ہے!!

عینی مروت

محفلین
انہیں بھی آزمائیں۔۔۔ :)

سردیوں میں روزانہ صبح ایک برفیلے پانی کی بالٹی سے نہالیں تو ۔۔۔سردی کا اثر بہت کم محسوس ہوتا ہے ۔
اگر آپ نےکہیں جاناہے اور آپ کو نیند آرہی ہے تو ۔۔۔آنکھوں میں مرچیں ڈالنے سے کبھی نیند نہیں آئے گی۔
اگر آپ کے ہاتھ میں درد ہورہا ہو اور آپ اسے توجہ نہ ہٹا پارہے ہوں تو۔۔۔۔ اپنے پاؤں پر ہتھوڑی مارلیں آپ ہاتھ کا درد بھول جائیں گے۔
اگر سردیوں میں آپ کے پیروں کی ایڑیاں پھٹ جائیں اور کوئی کولڈ کریم اثر نہیں کر رہی تو آپ سوئی دھاگہ لے کر اپنی ایڑیوں کو سی لیں۔۔
اگر آپ کے بچے زیادہ مٹی کھاتے ہیں تو ۔۔۔۔ انہیں تھوڑی سیمنٹ بھی کھلا دیں تو بنیاد پکی ہوجائے گی
اگر گوشت میں ڈالنے کے لئے کوئی سبزی سمجھ نہ آئے تو ۔۔۔ آپ بھنگڑا ڈال لیں۔
اگر آپ تھوڑے بال سفید ہوں تو۔۔۔ ان میں چونا لگالیں سب بال ایک جیسے ہو جائیں گے
اگر آپ کے کھانے میں مکھی گر جائے تو۔۔۔ اسے نکال کر اتنا چبائیں کہ کسی اور مکھی کی جرات نہ ہو آپ کے کھانے کی طرف آنے کی۔
چہرے کو گلابی کرنا ہو تو دو انڈوں میں ایک سرخ مرچ پھینٹ کر چہرے پہ مانچ منٹ تک مساج کرکے دھولیں،، سرخی آنا شروع ہوجائے گی۔:p
 
سید ذیشان

محفلین
یعنی آپ احباب آزما چکے ہیں :p
کم ازکم ایک نسخہ آزما چکا ہوں یعنی سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہانے والا۔ سکول کے ہاسٹل میں سینیئر سارا گرم پانی ختم کر دیتے تھے۔ تب مجبوراً ٹھنڈے پانی سے نہاتے اور واقعی میں کچھ دیر میں سردی لگنا کم ہو جاتی۔ ;)

یہ والا نسخہ تو آزمودہ ہے۔ باقی بھی درست ہی ہوں گے۔
:sneaky:

وہ کہتے ہیں نہ what doesn't kill you makes you stronger

یہ سب ٹوٹکے شائد اسی قاعدے کے تحت لکهے گئے ہیں.
 
قیصرانی

لائبریرین

ہمم۔۔۔ میں جب واٹر پارک جاتا ہوں تو عام طور پر انڈور پارک کے پانی کا درجہ حرارت انسانی درجہ حرارت سے ہلکا سا زیادہ ہوتا ہے۔ گھنٹہ دو گھنٹے بعد نکلنے لگتا ہوں تو ایک چھوٹے سے تالاب میں ڈبکی لگاتا ہوں جس کا درجہ حرارت 4 سے 5 ڈگری ہوتا ہے۔ اس سے ایک دم ساری سستی دور ہوجاتی ہے :)
 
عزیزامین

محفلین
انہیں بھی آزمائیں۔۔۔ :)

سردیوں میں روزانہ صبح ایک برفیلے پانی کی بالٹی سے نہالیں تو ۔۔۔سردی کا اثر بہت کم محسوس ہوتا ہے ۔
اگر آپ نےکہیں جاناہے اور آپ کو نیند آرہی ہے تو ۔۔۔آنکھوں میں مرچیں ڈالنے سے کبھی نیند نہیں آئے گی۔
اگر آپ کے ہاتھ میں درد ہورہا ہو اور آپ اسے توجہ نہ ہٹا پارہے ہوں تو۔۔۔۔ اپنے پاؤں پر ہتھوڑی مارلیں آپ ہاتھ کا درد بھول جائیں گے۔
اگر سردیوں میں آپ کے پیروں کی ایڑیاں پھٹ جائیں اور کوئی کولڈ کریم اثر نہیں کر رہی تو آپ سوئی دھاگہ لے کر اپنی ایڑیوں کو سی لیں۔۔
اگر آپ کے بچے زیادہ مٹی کھاتے ہیں تو ۔۔۔۔ انہیں تھوڑی سیمنٹ بھی کھلا دیں تو بنیاد پکی ہوجائے گی
اگر گوشت میں ڈالنے کے لئے کوئی سبزی سمجھ نہ آئے تو ۔۔۔ آپ بھنگڑا ڈال لیں۔
اگر آپ تھوڑے بال سفید ہوں تو۔۔۔ ان میں چونا لگالیں سب بال ایک جیسے ہو جائیں گے
اگر آپ کے کھانے میں مکھی گر جائے تو۔۔۔ اسے نکال کر اتنا چبائیں کہ کسی اور مکھی کی جرات نہ ہو آپ کے کھانے کی طرف آنے کی۔
چہرے کو گلابی کرنا ہو تو دو انڈوں میں ایک سرخ مرچ پھینٹ کر چہرے پہ مانچ منٹ تک مساج کرکے دھولیں،، سرخی آنا شروع ہوجائے گی۔:p
آپ سال میں کتنے مہینے ہسپتال میں رہتی ہیں؟
 
عینی مروت

محفلین
آپ سال میں کتنے مہینے ہسپتال میں رہتی ہیں؟
اس سوال سے یاد آیا کہ ٹوٹکوں کیساتھ یہ احتیاطی تدابیر لکھنی تھی ۔

یہ ٹوٹکے آزمانے سے پہلے ہسپتال کے گردونواح میں سکونت اختیار کر لیں
اوراگر آپ ہسپتال کے بجائے سیدھے "اوپر" جانے کے خواہشمند ہوں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سارے ٹوٹکے ایک ہی دفعہ آزما لیں!
 
عمراعظم

کیا حضرتِ عزرائیل نے آپ کو بھی اپنا پارٹ ٹائم نمائندہ مقرر کر لیا ہے؟
 
اگر آپ کے کھانے میں مکھی گر جائے تو۔۔۔ اسے نکال کر اتنا چبائیں کہ کسی اور مکھی کی جرات نہ ہو آپ کے کھانے کی طرف آنے کی۔
باقی کام تو ہم کسی نہ کسی طرح کر ہی لیں گے مگر یہ کام آپ ہی کر سکتی ہیں ۔۔۔ہم تو اتنی سکت نہیں پاتے ۔۔۔
 
انتہائی دیسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے۔۔۔

1۔ برقی آلات بند کر کے دوبارہ چلانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

2۔ ٹی وی ریموٹ کےختم شدہ سیل کو پرتشدد کاروائی کے بعد راہ راست پر لایا جا سکتا ہے۔

3۔ گندے جوتے کا دائیاں پائوں پینٹ کی پچھلی بائیں طرف اور بائیاں پائوں پینٹ کی پچھلی دائیں طرف رگڑنے سے چمک اٹھتا ہے۔

4۔ معدے کی ننانوے فیصد بیماریوں کا علاج چھلکا اسپغول میں پنہاں ہے۔

5۔کنٹرول، آلٹ، ڈلیٹ کے بٹن یک مشت دبانے سے کمپیوٹر کے تمام مسائل کا حل نکل آتا ہے۔

6۔ نئی گاڑی کے سائلنسر پر کالا کپڑا لگانے سے گاڑی چوری اور حادثہ پروف ہو جاتی ہے۔

7۔ گیس والی سپرائیٹ میں نمک ملا کر زیادہ گیس بنا کر پینے سے پیٹ کی گیس ختم ہو جاتی ہے۔

8۔ امتحانی پرچہ جات کے آغاز میں ماں کی دعا جنت کی ہوا لکھنے سے غیبی ذرائع سے امداد ملنے لگتی ہے۔

9۔ موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر اسے بیچ سڑک پر قیلولہ کروائیں تو ٹینکی کا رابطہ براہ راست سعودی عرب کے کنوئوں سے جڑ جاتا ہے۔
 
Top