دل باغ باغ ہوگیا

فاخر

محفلین
ترک صدر رجب طیب اردوغان کے دورہ پاکستان کے موقعہ پر استقبالیہ تقریب سے قبل پاکستانی پارلیامنٹ میں لائیو تلاوت قرآن ،نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سن کر دل باغ باغ ہو گیا ۔قاری صاحب نے سورہ انفال کی تلاوت اور اس کے ترجمہ کے بعد نعت نبی پیش کرکے دل جیت لیا اور ماشاءاللہ حسن صوت کا تو جواب ہی نہیں۔دل چاہ رہا تھا کہ نعت نبی سنتے رہیں۔

زہے عزت و اعتلائے محمد
کہ ہےعرش حق زیر پائے محمد

خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم
خدا چاہتا ہے رضائے محمد

نعت نبی پاک ﷺ سن کر دل سے بے ساختہ جو دعا نکلی اس نے شعر کی شکل اختیار کرلیا۔

خدا اس زميں کو تو رکھےسلامت
تو برکت کنی در وفائے محمدﷺ
 
جاسم محمد

86461013_10157280041249527_2675293540510072832_o.jpg

86461939_10157280041229527_2197926630142246912_o.jpg
 
فاخر

محفلین
یہ تمام تصاویر یوٹیوب پر دیکھ لیا ہے۔ کل ٹوئٹرپر بھی خوبصورت نعروں ،دل نشیں تصاویر اور #مرحبااردوغان کے ٹرینڈ دیکھ رہا تھا۔ غالباً بالترتیب 1 سے 10 تک تمام ٹرینڈر ترک صدر کے استقبال پر ہی مشتمل تھے۔ بہت خوبصورت بہت ہی دل نشیں۔ رجب طیب گزشتہ دو سال قبل ہندوستان آئے تھے ؛لیکن مردِ آہن کے شایانِ شان استقبال نہ ہوسکا تھا، جس کے لیے ہم ترک صدر سے معذرت چاہتے ہیں ۔
 
Top