بھلکڑ
لائبریرین
دل بھی تیرا دھڑ کن بھی
ہم بھی تیرے تن من بھی
دل بھی ہے ویران میرا
سُونا سُونا ہے آنگن بھی
وصل کی چھوٹی گھڑیوں میں
میں بھی چپ تھی ساجن بھی
رشتے چاہے گہرے ہوں
ہو جاتی ہے ان بن بھی
ہجر کی شب میں روتا ہے
ساتھ ہمارے ساون بھی
میرے فن کو مانیں گے
آخر اک دن دشمن بھی
سچائی کیسے دیکھیں ؟
من بھی میلا درپن بھی
تیرے بن خاموش فضا
چپ ہیں میرے کنگن بھی
کیا بن بیٹھے وہ عذرا
نام بھی چھوٹا درشن بھی
عذرا ناز