دل سے کس کا خیال گزرا ہے - سعید الرحمن سعید

دل سے کس کا خیال گزرا ہے
دور تک دشت ِ عشق چمکا ہے

چاندنی شب میں جل رہے ہیں چراغ
اس نے پلکیں اٹھا کے دیکھا ہے

اس کو کیسے غزل میں قید کریں
حسن جو باد ِ صبح جیسا ہے

تشنگی بھی وہ تشنگی نہ رہی
اور نہ پہلے سا تیرا دریا ہے

کیسے تصویر کھینچ پائے سخن
ان کو جس جس طرح سے دیکھا ہے

دل عجب شہر ہے جہاں ہر دم
آرزوؤں کا میلہ رہتا ہے

درد سوغات ہے شب ِ غم کی
غم نسیم ِ سحر کا جھونکا ہے

ان کے ہونٹوں پہ عشق کا پیماں
دشت میں ماہتاب نکلا ہے

بھڑک اٹھے جنوں کی آگ تو پھر
کوئی شب ہے نہ شب کا دھڑکا ہے

خاک ہے ہاتھ کی لکیروں میں
آئینہ آسماں پہ رکھاہے

وحشت ِ زندگی سے دل میں سعید
ہر طرف اک غبار پھیلا ہے

سعید الرحمن سعید
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ابن رضا بھائی ، تو گویا اب آپ بھی بشیر بدری ہوگئے ! :):):)
ویسے قوافی تو تمام ہی محلِ نظر ہیں کہ مطلع میں روی قائم ہی نہیں ہوا ۔
ابن رضا بھائی ، اب اتنی زیادہ رعایت تو مت دیجیئے ورنہ لوگوں میں سے پولیس کا ڈر ہی اٹھ جائے گا ! :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سعید بھائی ، اچھی غزل ہے ! اس سے پہلے کہ عروضی پولیس چالان کردے ایک نظر قوافی پر ڈال لیجئے ۔ :)
خوب است جناب
ایک رہتا کے علاوہ باقی سب درست ہیں :)
ابن رضا بھائی ، تو گویا اب آپ بھی بشیر بدری ہوگئے ! :):):)
ویسے قوافی تو تمام ہی محلِ نظر ہیں کہ مطلع میں روی قائم ہی نہیں ہوا ۔
ابن رضا بھائی ، اب اتنی زیادہ رعایت تو مت دیجیئے ورنہ لوگوں میں سے پولیس کا ڈر ہی اٹھ جائے گا ! :)
پیارے دوستو اتنی سخت گیری اچھی نہیں ، ممنون حسین صاحب کا زمانہ ہے کچھ" گنجائش" پیدا کرو ۔ :)
ظہیراحمدظہیر ابن رضا
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
قوافی سارے درست ہیں۔ ’رہتا‘ میں بھی @ ابن رضا کو یا اعتراض ہے؟
غزل اچھی ہے ماشاء اللہ۔
سر گزرا چمکا وغیرہ تو مشتق حالت میں ہیں ان کا الف تو کسی طور روی مانا جاسکتا ہے مجھے تو یہ بھی مشکوک لگ رہے ہیں تاہم رہتا کا الف اگر روی مان لیا جائے تو بہت سارے مسئلے ہی ختم ہو جاتے ہیں
کیو‍ں شیخ صاحب
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
چاندنی شب ۔

مجھے یہ ترکیب کچھ شستہ اسلوب سے موافق نہیں لگی ۔ شب کی صفت کیلیے چاندنی کچھ مناسب محسوس نہیں ہوئی بقیہ لہجہ خوب شستہ ہے اور غزل بھی یقیناًً بہت اچھی ہے۔۔۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سعید بھائی ، اچھی غزل ہے ! اس سے پہلے کہ عروضی پولیس چالان کردے ایک نظر قوافی پر ڈال لیجئے ۔ :)
شکریہ ظہیر بھائی۔ جناب ہم نے کون سا تمغہ لینا ہے۔ آپ جیسے بھائیوں سے کچھ نہ کچھ سیکھرہے ہیں۔ کبھی اچھا لکھنا آ ہی جائے گا۔
 
سر گزرا چمکا وغیرہ تو مشتق حالت میں ہیں ان کا الف تو کسی طور روی مانا جاسکتا ہے مجھے تو یہ بھی مشکوک لگ رہے ہیں تاہم رہتا کا الف اگر روی مان لیا جائے تو بہت سارے مسئلے ہی ختم ہو جاتے ہیں
کیو‍ں شیخ صاحب
شکریہ رضا بھائی۔ آئیندہ خیال رکھوں گا
 
چاندنی شب ۔

مجھے یہ ترکیب کچھ شستہ اسلوب سے موافق نہیں لگی ۔ شب کی صفت کیلیے چاندنی کچھ مناسب محسوس نہیں ہوئی بقیہ لہجہ خوب شستہ ہے اور غزل بھی یقیناًً بہت اچھی ہے۔۔۔
شکریہ عاطف بھائی۔ آپکی رائے میرے لیے بڑی قیمتی ہے
 
Top