دل میں اب تک ہے کہیں تیرے آنے کا گماں

وحید اختر

محفلین
آداب
عروض کے بغیر شاعری کی کوشش تو کرتا رہا ہوں مگر عروض کو سمجھنا کافی مشکل تھا۔ بہر حال یہ پہلی کاوش ہے جس میں عروض کو استعمال کرنے کی کوشش ہے۔
تعریف و تنقید سر آنکھوں پہ۔
قریب تر بحر
فاعلاتن فَعِلن فاعلاتن فَعِلن
-
دل میں اب تک ہے کہیں، تیرے آنے کا گماں
تجھ کو کھونے کی کسک تجھ کو پانے کا گماں
چاند تکتا ہی رہا اور وہ روتی ہی رہی
اُس کو تکیے پہ رہا میرے شانے کا گماں
اس دو راہے سے بھلا کس طرف جائیں بتا
یاد رکھنے کی قسم ،بھول جانے کا گماں
اتنا بے آس کیا ان بہاروں نے ہمیں
ہم نے پت جھڑ سے رکھا، گُل کِھلانے کا گماں
درد سہنا ہے وحیدؔ، اس کو لکھا نہ کرو
کون پڑھتا ہے بھلا ،اک دِوانے کا گماں
-
وحیدؔ
 
آخری تدوین:
Top