ارشد چوہدری
محفلین
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل میں تیرا ہی تصوّر ہے بسایا ہم نے
تجھ کو محبوب جو اپنا ہے بنایا ہم نے
---------
بُجھ نہ پائیں گے یہ نفرت کی ہوا سے ہرگز
جن چراغوں کو محبّت سے جلایا ہم نے
-------
ہم نے سیکھا ہی نہیں پیار کو رسوا کرنا
غم کو سہہ کر بھی زمانے سے چھپایا ہم نے
--------
ہم تو ڈرتے ہیں خدا سے ، جو ہے رازق سب کا
خوف دنیا کا نہیں دل میں بٹھایا ہم نے
----------
عام کرنا ہے وفاؤں کو زمانے بھر میں
علم اس بات کا دنیا میں اٹھایا ہم نے
--------
بات کرتے ہیں محبّت کے محافظ بن کر
درسِ الفت ہی زمانے کو سکھایا ہم نے
----------
ہم کو مطلوب محبّت ہے خدایا تیری
تجھ کو محبوب جو اپنا ہے بنایا ہم نے
--------------
ہم نے ارشد کو سکھایا ہے محبّت کرنا
پیار کا گیت سدا اس کو سنایا ہم نے
-----------
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل میں تیرا ہی تصوّر ہے بسایا ہم نے
تجھ کو محبوب جو اپنا ہے بنایا ہم نے
---------
بُجھ نہ پائیں گے یہ نفرت کی ہوا سے ہرگز
جن چراغوں کو محبّت سے جلایا ہم نے
-------
ہم نے سیکھا ہی نہیں پیار کو رسوا کرنا
غم کو سہہ کر بھی زمانے سے چھپایا ہم نے
--------
ہم تو ڈرتے ہیں خدا سے ، جو ہے رازق سب کا
خوف دنیا کا نہیں دل میں بٹھایا ہم نے
----------
عام کرنا ہے وفاؤں کو زمانے بھر میں
علم اس بات کا دنیا میں اٹھایا ہم نے
--------
بات کرتے ہیں محبّت کے محافظ بن کر
درسِ الفت ہی زمانے کو سکھایا ہم نے
----------
ہم کو مطلوب محبّت ہے خدایا تیری
تجھ کو محبوب جو اپنا ہے بنایا ہم نے
--------------
ہم نے ارشد کو سکھایا ہے محبّت کرنا
پیار کا گیت سدا اس کو سنایا ہم نے
-----------