سعید احمد سجاد
محفلین
سر اصلاح کے لئے پیشِ خدمت ہوں
سر الف عین
سید عاطف علی
محمد احسن سمیع راحل اور دیگر احباب
وقتِ آخر نہ اگر تیرا نظارا ہوتا
کس طرح کرب کے ماروں کا گذارا ہوتا
اس طرح وصل کے لمحات میسر ہوتے
ہم کو گھِر کر بھی فقط تیرا سہارا ہوتا
ہجر کے درد سے بہتر تھا کہ پہلے سے کہیں
روح میں قرب کا احساس اتارا ہوتا
بستر مرگ پہ بھی خود کو ہے تنہا پایا
دل میں حسرت ہی رہی کوئی ہمارا ہوتا
اس قدر کرب سے کیوں درد چھپائے تْو نے
کاش اک بار ہمیں دل سے پکارا ہوتا
بارہا کوئی جو تقدیر ہماری لکھتا
پھر بھی قسمت میں وہ ٹوٹا ہوا تارا ہوتا
گر ترا عشق ہی بن جاتا متاعِ ہستی
اپنے دامن میں نہ یکسر یہ خسارہ ہوتا
شکریہ
سر الف عین
سید عاطف علی
محمد احسن سمیع راحل اور دیگر احباب
وقتِ آخر نہ اگر تیرا نظارا ہوتا
کس طرح کرب کے ماروں کا گذارا ہوتا
اس طرح وصل کے لمحات میسر ہوتے
ہم کو گھِر کر بھی فقط تیرا سہارا ہوتا
ہجر کے درد سے بہتر تھا کہ پہلے سے کہیں
روح میں قرب کا احساس اتارا ہوتا
بستر مرگ پہ بھی خود کو ہے تنہا پایا
دل میں حسرت ہی رہی کوئی ہمارا ہوتا
اس قدر کرب سے کیوں درد چھپائے تْو نے
کاش اک بار ہمیں دل سے پکارا ہوتا
بارہا کوئی جو تقدیر ہماری لکھتا
پھر بھی قسمت میں وہ ٹوٹا ہوا تارا ہوتا
گر ترا عشق ہی بن جاتا متاعِ ہستی
اپنے دامن میں نہ یکسر یہ خسارہ ہوتا
شکریہ