دل میں مرے تو جاگزیں تیرا ہی بس خیال ہے---برائے اصلاح

الف عین
----------
مفتَعِلن مفاعلن مفتَعِلن مفاعلن
-----------
دل میں مرے تو جاگزیں تیرا ہی بس خیال ہے
پاس ترے نہ آ سکا جس کا مجھے ملال ہے
-----------------
اتنے مرے قریب تھے کیوں ہو گئے ہو دور اب
سب سے بڑا یہی تو بس تم سے مرا سوال ہے
--------------
میرے سوا یہ دوستی چل نہ سکے گی اس طرح
کہنا تجھے یہ بات اب سب کے لئے محال ہے
---------------
تم سے مجھے جو پیار ہے یوں ہی رہے گا یہ سدا
تم بھی کرو گے اس طرح تم سے مرا سوال ہے
-------------
مجھ کو بتا وہ کون ہے جس نے ہے دل دکھا دیا
پیار اسے ہے موت سے جس کی بھی یہ مجال ہے
------------
تیرے بنا سکون کو ڈھونڈا مگر نہ مل سکا
جی نہ سکوں گا بِن ترے اس کا بھی احتمال ہے
------------
دیکھے بنا نہ چین تھا تجھ کو بُلا لیا تبھی
ملنے مجھے ہو آ گئے یہ تو ترا کمال ہے
---------------
زندہ نہیں رہوں گا میں ، اُس کا یہی خیال تھا
میں نے بھی اس کو کہہ دیا آج مرا وصال ہے
----------------
 

الف عین

لائبریرین
دل میں مرے تو جاگزیں تیرا ہی بس خیال ہے
پاس ترے نہ آ سکا جس کا مجھے ملال ہے
----------------- دو لخت بلکہ سہ لخت ہے۔ پہلے مصرع کے دونوں ٹکڑے بھی مربوط نہیں۔ پہلے ٹکڑے میں بات مکمل نہیں ہو رہی 'ہے' کی کمی کے باعث

اتنے مرے قریب تھے کیوں ہو گئے ہو دور اب
سب سے بڑا یہی تو بس تم سے مرا سوال ہے
-------------- پہلے مصرع میں 'پہلے' کی کمی محسوس ہوتی ہے
پہلے تھے اس قدر قریب.....
کیا جا سکتا ہے
دوسرے مصرعے میں سب سے بڑا اچھا نہیں لگتا، کچھ اور کہیں

میرے سوا یہ دوستی چل نہ سکے گی اس طرح
کہنا تجھے یہ بات اب سب کے لئے محال ہے
--------------- سمجھ میں نہیں آیا

تم سے مجھے جو پیار ہے یوں ہی رہے گا یہ سدا
تم بھی کرو گے اس طرح تم سے مرا سوال ہے
------------- کس طرح؟ کیا کرو گے؟ واضح نہیں ہوا
یوں ہی تمہارے دل میں ہے؟ تم سے...
کیا جا سکتا ہے

مجھ کو بتا وہ کون ہے جس نے ہے دل دکھا دیا
پیار اسے ہے موت سے جس کی بھی یہ مجال ہے
------------ یہ بھی سمجھ نہیں سکا

تیرے بنا سکون کو ڈھونڈا مگر نہ مل سکا
جی نہ سکوں گا بِن ترے اس کا بھی احتمال ہے
------------ بھی احتمال؟ اور کیا احتمال ہے؟ بس یہی احتمال بہتر ہو گا

دیکھے بنا نہ چین تھا تجھ کو بُلا لیا تبھی
ملنے مجھے ہو آ گئے یہ تو ترا کمال ہے
--------------- اسے نکال ہی دو، خود بلانے پر ہی تو محبوب آیا ہے، اس کا اپنَ کمال کیا ہے؟

زندہ نہیں رہوں گا میں ، اُس کا یہی خیال تھا
میں نے بھی اس کو کہہ دیا آج مرا وصال ہے
------------- یہ بھی بیکار شعر لگ رہا ہے
 
Top