دل کا عجیب حال ہے فرصت میں بیٹھ کر
بے قابو ہر خیال ہے فرصت میں بیٹھ کر

لکھیں گے دل کا ماجرا موقع اگر ملا
لیکن ابھی محال ہے فرصت میں بیٹھ کر

دیکھا ہے حسن بھی رخِ مصروف کا م مگر
کیا خوب اب جمال ہے فرصت میں بیٹھ کر

دل ہورہا ہے صنعتِ تصویر پر فدا
صانع کا یہ کمال ہے فرصت میں بیٹھ کر

مشکل ہے ان شرارتی بچوں کی تربیت
تنبیہ و گوشمال ہے فرصت میں بیٹھ کر

ان کو بھلا نہیں سکے مصروف دور میں
اب اپنی کیا مجال ہے فرصت میں بیٹھ کر

تم نے رکھا اسامہ! فراغت کو قیمتی
کہہ دی غزل کمال ہے فرصت میں بیٹھ کر
 
مجموعی طور پر اچھی اور مناسب غزل ہے جناب داد قبول فرمائیے۔ کچھ اشعار میں ایسا محسوس ہوا کہ محض ردیف استعمال کرنے کے لیے پورا شعر باندھا گیا ہے یعنی کوئی خاص مضمون نہیں۔ اور کچھ میں ردیف ہی بے جا لگ رہی ہے، یعنی بیانیہ واضح نہیں ہو رہا جیسے اس شعر میں:
دیکھا ہے حسن بھی رخ مصروف کا مگر
کیا خوب اب جمال ہے فرصت میں بیٹھ کر

اس شعر میں "اب" بھرتی لگ رہا ہے!
باقی مزمل صاحب اور اساتذہ پر واگزار کرتا ہوں کہ ہمارے بس کا روگ نہیں اصلاح گری۔ خوش رہیے۔
 
جناب توجہ فرمانے کا بہت شکریہ۔۔۔
شعر
دیکھا ہے حسن بھی رخ مصروف کا مگر
کیا خوب اب جمال ہے فرصت میں بیٹھ کر
کہنا یہ چاہا ہے کہ محبوب کی مصروفیت کا حسن دیکھا ہے، مگر اب جب وہ فرصت میں بیٹھے ہیں تو ان کا جمال اور بڑھ گیا ہے، اگر اب بھی ”اب“ زائد لگ رہا ہے تو ہٹائے دیتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
جسشعر پر بحث ہوئی ہے، وہ تو وزن سے ہی خارج ہے۔
باقی اشعار میں بھی ردیف درست فٹ نہیں ہو رہی ہے۔ فرصت میں بیٹھ کر دوبارہ دیکھیں۔
 
ظفری

لائبریرین
لکھیں گے دل کا ماجرا موقع اگر ملا
لیکن ابھی محال ہے فرصت میں بیٹھ کر

واہ بہت خوب ۔ زبردست ۔ :)
 
ان کو بھلا نہیں سکے مصروف دور میں
اب اپنی کیا مجال ہے فرصت میں بیٹھ کر

تم نے رکھا اسامہ! فراغت کو قیمتی
کہہ دی غزل کمال ہے فرصت میں بیٹھ کر
بھئی یہ تو معمہ ہے اب، یہاں زبردست اور پرمزاح ، دو ریٹنگز دینے کو دل چاہ رہا ہے۔۔۔ :great:
باقی اساتذہ کا کام انہی کو ساجھے :p
 
بھئی یہ تو معمہ ہے اب، یہاں زبردست اور پرمزاح ، دو ریٹنگز دینے کو دل چاہ رہا ہے۔۔۔ :great:
باقی اساتذہ کا کام انہی کو ساجھے :p
آپ کا تبصرہ بھی متعدد ریٹنگز کا متقاضی ہے، مگر کیا کریں ہم بھی آپشن سازی کے ہاتھوں مجبور ہیں۔
 
Top