محمود احمد غزنوی
محفلین
کچھ عرصہ قبل ایک نعت لکھی تھی۔ ۔ ۔ ۔آج جمعتہ المبارک کی مناسبت سے پیش کررہا ہوں۔ ۔ ۔
دل کو سکون روح کو بالیدگی ملی
ذکرِ محمدّی سے نئی زندگی ملی
کلیوں نے ترا نام ہی چپکے سے لیا تھا
اک آن میں پھولوں کو نئی زندگی ملی
'لو لاک لما خلق' کی تنویر ہیں تارے
تیرے ظہور سے جنہیں تابندگی ملی
جلوت جسے کہتے ہیں، خلوت ہے سراسر
بندوں کو اک نئی روشِ بندگی ملی
پیچ و خمِ حیات سے گھبرا نہیں سکتے
جنکو ترے صراط سے وابستگی ملی
اے بادشاہِ جود و سخا، مجھ پہ اک نظر
تیری نظر سے سب کو نئی زندگی ملی
اک گھونٹ فقط بادہءِ الفت کا عطا ہو
مجھ کو تمام عمر یہی تشنگی ملی
ذکرِ محمدّی سے نئی زندگی ملی
کلیوں نے ترا نام ہی چپکے سے لیا تھا
اک آن میں پھولوں کو نئی زندگی ملی
'لو لاک لما خلق' کی تنویر ہیں تارے
تیرے ظہور سے جنہیں تابندگی ملی
جلوت جسے کہتے ہیں، خلوت ہے سراسر
بندوں کو اک نئی روشِ بندگی ملی
پیچ و خمِ حیات سے گھبرا نہیں سکتے
جنکو ترے صراط سے وابستگی ملی
اے بادشاہِ جود و سخا، مجھ پہ اک نظر
تیری نظر سے سب کو نئی زندگی ملی
اک گھونٹ فقط بادہءِ الفت کا عطا ہو
مجھ کو تمام عمر یہی تشنگی ملی