ارشد چوہدری
محفلین
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
@محمّداحسن سمیع؛راحل؛
-----------------
مفعول فاعِلاتن مفعول فاعِلاتن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل کو مرے ہے تیرا ہی انتظار اب تک
مجھ پر نہیں ہے تجھ کو کیوں اعتبار اب تک
----------
کیسے میں بھول جاؤں تیری حسین صورت
دل میں بسا ہوا ہے تیرا ہی پیار اب تک
----------------
کیوں بد گماں ہوئے ہو مجھ کو خبر نہیں ہے
یہ منتظر نگاہیں ہیں اشکبار اب تک
--------------
کتنے ہی سال بیتے آئے نہیں ہو ملنے
حالات کر نہ پائے ہو سازگار اب تک
------------
کب اعتبار مجھ کو اوروں پہ آ سکے گا
تجھ سا ملا نہیں ہے کوئی بھی یار اب تک
---------------
ناراض کر کے تجھ کو آیا سکوں نہ مجھ کو
اپنی خطا پہ رہتا ہوں شرمسار اب تک
------------
تیری کبھی جدائی آئی نہ راس مجھ کو
تیرے لئے ہے میرا یہ حالِ زار اب تک
----------
دل سے بھلا دے ارشد جو کچھ بھی ہو چکا ہے
ناراضگی ہے تیری کیوں برقرار اب تک
--------------
محمد خلیل الرحمٰن
@محمّداحسن سمیع؛راحل؛
-----------------
مفعول فاعِلاتن مفعول فاعِلاتن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل کو مرے ہے تیرا ہی انتظار اب تک
مجھ پر نہیں ہے تجھ کو کیوں اعتبار اب تک
----------
کیسے میں بھول جاؤں تیری حسین صورت
دل میں بسا ہوا ہے تیرا ہی پیار اب تک
----------------
کیوں بد گماں ہوئے ہو مجھ کو خبر نہیں ہے
یہ منتظر نگاہیں ہیں اشکبار اب تک
--------------
کتنے ہی سال بیتے آئے نہیں ہو ملنے
حالات کر نہ پائے ہو سازگار اب تک
------------
کب اعتبار مجھ کو اوروں پہ آ سکے گا
تجھ سا ملا نہیں ہے کوئی بھی یار اب تک
---------------
ناراض کر کے تجھ کو آیا سکوں نہ مجھ کو
اپنی خطا پہ رہتا ہوں شرمسار اب تک
------------
تیری کبھی جدائی آئی نہ راس مجھ کو
تیرے لئے ہے میرا یہ حالِ زار اب تک
----------
دل سے بھلا دے ارشد جو کچھ بھی ہو چکا ہے
ناراضگی ہے تیری کیوں برقرار اب تک
--------------