ابن انشا دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو۔۔۔۔۔ انشاء جی

جیا راؤ

محفلین
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو
اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو

یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، اک درد کا پھوڑا الہڑ سا
نہ گپت رہے، نہ پھوٹ بہے، کوئی مرہم ہو، کوئی نشتر ہو

ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں، تم چڑھتی رات کی چندرما
ہم جاتے ہیں، تم آتے ہو، پھر میل کی صورت کیونکر ہو

اب حسن کا رتبہ عالی ہے، اب حسن سے صحرا خالی ہے
چل بستی میں بنجارہ بن، چل نگری میں سوداگر ہو

وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں
اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو‌

اب انشاء جی کو بلانا کیا، اب پیار کے دیپ جلانا کیا
جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں، جب دن اور رات برابر ہوں


انشاء جی
 

محمداحمد

لائبریرین
ابنِ انشاء کی تو بات ہی نرالی ہے۔ بہت ہی مترنم اور بھرپور غزلیں کہیں ہیں انشاء جی نے۔

یہ غزل بھی ایک شاہکار ہے۔

بہت شکریہ کہ آپ نے اسے یہاں پیش کیا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں
اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو‌


واہ۔ عمدہ!
ابنِ انشاء کی شاعری اور چاند کا ذکر نہ ہو۔ ناممکن :)

بہت شکریہ جیا!
 
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو​
اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو​
اک بھیک کے دونوں کاسے ہیں، اک پیاس کے دونوں پیاسے ہیں​
ہم کھیتی ہیں، تم بادل ہو، ہم ندیا ہیں تم ساگر ہو​
یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، اک درد کا پھوڑا الہڑ سا​
نہ گپت رہے، نہ پھوٹ بہے، کوئی مرہم ہو، کوئی نشتر ہو​
ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں، تم چڑھتی رات کی چندرما​
ہم جاتے ہیں، تم آتے ہو، پھر میل کی صورت کیونکر ہو​
اب حسن کا رتبہ عالی ہے، اب حسن سے صحرا خالی ہے​
چل بستی میں بنجارہ بن، چل نگری میں سوداگر ہو​
وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں​
اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو‌​
اب انشاء جی کو بلانا کیا، اب پیار کے دیپ جلانا کیا​
جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں، جب دن اور رات برابر ہوں​
 

لالہ رخ

محفلین
یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، اک درد کا پھوڑا الہڑ سا
نہ گپت رہے، نہ پھوٹ بہے، کوئی مرہم ہو، کوئی نشتر ہو
 

فرخ خان

محفلین
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو
اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو


واہ کيا بات ھے۔۔۔ بہت عمدہ شعر ھے
 
Top