دماغی کام کرنے والوں کے لئے علاج کے چند بہترین نسخے

عندلیب

محفلین
دماغی کام کرنے والوں کے لئے علاج کے چند بہترین نسخے

۔ کوئی کام خصوصاً لکھنے پڑھنے کا لیٹ کر نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ اس سے دماغ پر زیادہ بار پڑنے سے دماغ کمزور ہوجاتا ہے ۔

۔ دماغی کام ہمشہ کھلی روشنی اور ہوا دار جگہ پر بیٹھ کر کرنا چاہئے ۔

۔ ہمیشہ سانس لمبا لینا چاہیئے ۔ خصوصاً دماغی کام کرنے کے بعد لگا تار چند منٹ لمبے لمبے سانس لینے چاہئیں تاکہ اکسیجن زیادہ مقدار میں اندر جائے تو خون صاف ہو جاتا ہے ۔

۔ کچھ دیر دماغی کام کرنے کے بعد آسمان کی طرف دیکھنے سے سر کی طرف دوران خون کم ہوتا ہے اور آسمان کی نیلی اور پاکیزہ روشنی دماغ کو قوت پہنچاتی ہے ۔

۔ جب دماغ سے تھکان کا احساس ہو تو کام چھوڑ کر پانی یا دودھ یا لسی پاو سوا پاو لیٹر ایک ایک گھونٹ کر کے پینے سے سر کی جانب دوران خون کم ہوجاتا ہے اور دماغ کو فرحت بخشنے میں خاص اثر رکھتے ہیں ۔

۔ دماغی محنت سے تھکنے کے بعد کھلی ہوا میں سر کو دونوں ہاتھوں سے آہستہ آہستہ ملنا تھکان میں تخفیف کرتا ہے ۔

بشکریہ : اعتماد
 
Top