دم پُخت

خرم

محفلین
میرے دل کی کئی ارمانوں میں سے ایک عدد بکرے کا دم پُخت کھانا بھی ہے اور کئی ارمانوں کی طرح یہ بھی ابھی ادھورا ہے۔ اب جبکہ محفل میں ایسے کیسے دوست موجود ہیں جو صوبہ سرحد اور قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھتے ہیں تو ان سے گزارش ہے کہ دم پُخت کی ترکیب مہیا کرکے اپنی نیک دلی کا ثبوت دیں۔:cool:
 

mfdarvesh

محفلین
ہاں ہوتا تو اچھا ہے اب اس کے لیے کسی افغانی ریسٹورنٹ کے باروچی کو رشوت دینا پڑے گی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:happy: :happy:

ویسے نام سے تو لگتا ہے زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے ، بس ڈش کو "دم" پہ لگا دیں اور "پُخت" ہونے کے لیے چھوڑ دیں :happy:
 

ع رفیع

محفلین
میں نے تو صرف مزے لے لے کر اس کے بارے میں پڑھا ہے، پتا نہیں خود مزے لے لے کر کھانے اور پھر دوستوں کو مزے لے لے کر بتانے کا موقع کب ملے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
اب تو غالباً اس کی ترکیب نیٹ پر ملنا مشکل نہیں۔
یو ٹیوب پر سرچ مارلیں تو وہاں بھی مل جائے۔
 

ع رفیع

محفلین
:happy: :happy:

ویسے نام سے تو لگتا ہے زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے ، بس ڈش کو "دم" پہ لگا دیں اور "پُخت" ہونے کے لیے چھوڑ دیں :happy:
عام کھانوں کی طرح اس کے پکنے کے حدود و قیود میں بہت فرق ہے۔ جتنا آسان یہ دکھنے میں لگتا ہے اتنا نہیں۔
 

تہذیب

محفلین
اسی طرح کی ملتی جلتی ڈش راجھستان میں بھی بنائی جاتی ہے ۔ ایک گڑھا کھودا جاتا ہے ۔ پھر سالم بکرے کاپیٹ صاف کر کے اس میں ایک کنی ابلےچاول ٹھونس کر بھر دئیے جاتے ہیں۔ پھر ایک اسکو ٹن کے بنے ٹب میں ڈال کر اوپر سے پتوں سے ڈھک دیتے ہیں۔لکڑی کے سلگتے کوئلے ڈال کر مٹی سے گڑھے کو بھر دیتے ہیں۔ وقت کا ٹھیک سے اندازہ نہیں کہ کتنا لگتا ہے ۔چار چھ گھنٹے تو ضرور لگ جاتے ہوں گے۔
 

تہذیب

محفلین
سجی میں گوشت کے ٹکڑوں پر صرف نمک ملا جاتا ہے ۔ اور پھر ان کو دہکتے ہوئے انگاروں کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے۔ ان دہکتے ہوئے انگاروں کی حرارت سے گوشت اپنے ہی چربی میں گلتا ہے ۔ اس کو بننے میں کافی وقت چاہئے ۔
 
Top