دم چھلا

anwarjamal

محفلین
آپ نے اس عظیم شاعر کو دیکھا جس کے ساتھ ایک دم چھلا لگا ھوتا ھے ,,وہ دم چھلا دوران ِ مشاعرہ اونگھتا رہتا ھے مگر جیسے ھی اس کے محبوب شاعر کی باری آتی ھے وہ ھڑبڑا کر اٹھ بیٹھتا ھے اور اچھل اچھل کے داد دینے لگتا ھے ,,وہ متعدد بار سنے ھوئے اشعار کو یوں غور سے سنتا ھے جیسے پہلی بار سن رہا ھو اور اس کے منہ سے اف توبہ , ہائے ظالم مار ھی ڈالا ,, پھر پڑھو اسے پھر پڑھو ,, یار بس پڑھتے ھی جاؤ , یار کیا کمال ھے جیسے الفاظ سننے کو ملتے ہیں ,,
وہ ایک غزل سننے کے بعد دوسری کی فرمائش کرتا ھے اور دوسری سن لینے کے بعد کہتا ھے اب ایک ترنم سے بھی ھو جائے ,,
مشاعرے کے اختتام پر وہ اپنے محبوب شاعر سے لپٹ جاتا ھے اور بلائیں لینے کے بعد کہتا ھے حضرت آج تو آپ نے محفل لوٹ لی ,,

بعد میں ,,محبوب شاعر ,, اسے اپنی کار میں بٹھا کر کسی ریسٹورنٹ میں لے جاتے ھیں اور اسے بھنی ھوئی مرغی کھلا کر گھر چھوڑ آتے ھیں ,,؟

anwar
 
قیصرانی

لائبریرین

میں نے عنوان کا "دم چھلا" ہٹا دیا ہے۔ امید ہے کہ ناگوار نہیں گذرے گا :)
 
Top