کاشفی
محفلین
دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کاعالمی دن منایا جارہا ہے
لاہور…آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کاعالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کی کیا صورت حال پر عام شہری اور انسانی حقوق کے رہنما اظہار خیال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہپاکستان کی 18کروڑ سے زائد آبادی میں شرح خواندگی بہت کم ہے ،اسی لحاظ سے انسانی حقوق سے آگاہی بھی کم ہے۔پسماندہ بستیوں میں لوگ تعلیم صحت اور روزگار جیسے حقو ق سے محروم ہیں تو ورکشاپوں میں مشقت کرنیوالے بچے ، مزدور اور قلی بھی جائز اور قانونی حق حاصل نہیں کرپاتے۔طبقاتی تفریق نے معاشی خلیج بھی وسیع کردی ہے۔بچوں اورخواتین پر تشدد اور امن وامان کی مخدوش صورت حال، لاپتہ افراد اور ماورائے آئین قتل بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں آتے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ محروم طبقات کو خود پر ڈھائے جانیوالے ظلم کا احساس ہونا چاہیئے۔ انسانی حقوق بیرونی ایجنڈہ نہیں، یہ آئین کے عطاکردہ ہیں۔انسانی حقوق ہمارے ارد گرد ہی موجود ہیں ، ضرورت ہے تو انہیں جاننے اور حاصل کرنے کی۔انسانی حقوق کی دگر گوں صورت حال کے ذمہ دار حقوق پامال کرنے والے بھی ہیں اور وہ بھی جنہیں حقوق کا ادراک نہیں۔