وہ جزیرہ جس کے باسیوں کی عمریں انتہائی لمبی اور بیماریوں سے پاک،ایسا کیساممکن؟وجہ سامنے آ گئی
ایتھنز(نیوزڈیسک)دنیا میں ایک جزیرہ ایسا بھی جہاں لوگوں کی عمریں بہت لمبی ہیں اور وہ بہت ہی کم بیمار ہوتے ہیں،دوسرے لفظوں میں کہا جاتا ہے کہ اس جزیرے کے افراد کو مرنا یاد ہی نہیں۔یونان کے سمندر ’ایگان‘ کے شمال میں واقع یہ جزیرہ جسے لوگ ’ائیکاریا ‘کے نام سے جانتے ہیں میں لوگوں کی بیماریوں سے کوسوں دور ایک صحت مند اور تندرست زندگی گزارتے ہیں ۔
حال ہی میں ڈیانا کوچیلیز نامی خاتون جو اس جزیرے پر اکثر و بیشتر رہتی ہے نے اس پر اسرار جزیرے میں لمبی عمر اور تندرستی کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔آئیے آپ کو اس بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بتاتے ہیں۔
کم کھانا اور مقامی چیزیں کھانا
یہا ں پر رہنے والے لوگ صرف مقامی چیزیں کھانے کے عادی ہیں اور وہ بھی کم مقدار میں۔یہ لوگ کم کھاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کم کم بیمار پڑتے ہیں۔ مقامی لوگوں کو گوشت سے کوئی خاص رغبت نہیں ہے اور سال میں دو یا تین بار گوشت کا استعمال کیا جاتا ہے۔جن لوگوں نے گھروں میں مرغیاں پال رکھی ہیں وہ مہینے میں ایک آدھ بار مرغی بھی کھا لیتے ہیں۔سو سال کی عمر والے افراد صرف مقامی قدرتی چیزیں کھاتے ہیں اور ان کھانوں کو پراسیس بھی نہیں کیا جاتا۔
جلد ی نہ دکھانا
یہاں پر رہنے والے لوگ کسی بھی کام میں جلدی نہیں دکھاتے اور سکون کے ساتھ کام سر انجام دیتے ہیں۔مثال کے طور پر اگر انہیں شہد خریدنا ہو تو یہ دکان پر جاتے ہیں،وہاں دکاندار سے بات کرتے ہیں،مذاق کرتے ہیں اور ادھر ُادھرکی باتیں کرنے کے بعد 20منٹ لگار کر شہد خریدتے ہیں۔یہ اس بات کی غمازی ہے کہ لوگوں کو کسی بھی طرح کی جلدی نہیں ہے اور وہ ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ وقت دے کرخوشی محسوس کرتے ہیں۔
بھرپور نیند
ڈیانا کا کہنا ہے کہ یہاں پر رہتے ہوئے آپ کو بہت بھرپور نیند آتی ہے اور آپ چاہیں تو 10گھنٹے تک بغیر کسی مشکل کے بھرپور طریقے سے سوسکتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ دوپہر کو سو کر اٹھنے کے بعد تو ایسا لگتا ہے کہ آپ کو دو زندگیاں مل رہی ہیں۔
معاف کرنا اور زندگی گزارنا
یہاں کے لوگ ایک دوسرے سے زیادہ ناراض نہیں ہوتے اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ زندگی اچھی طرح سے چلتی رہے۔ہر سال ہوانے والے میلے میں لوگ بھرپور طریقے سے اپنی زندگی کو انجوائے کرتے ہیں۔
سیر و تفریح
یہاں کے لوگوں کو سیر کرنے کا بہت شوق ہے اور وہ جزیرے پر سیر کرتے رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہیں نہ تو کوئی دوائی استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور نہ ہی وہ کبھی بیمار ہوتے ہیں۔ڈیانا کا کہنا ہے کہ یہاں آکر حقیقت میں محسوس ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو مرنا یاد ہی نہیں۔
مآخذ