دنیا میں ہر طرح کی پاؤ گے تم بھلائی

الف عین
محمد عبدالرؤوف
صابرہ امین
شاہد شاہنواز
-----------
دنیا میں ہر طرح کی پاؤ گے تم بھلائی
اپنے نبی کے در کی کر لو اگر گدائی
------------
آقا اگر نہ ہوتے کچھ بھی بنا نہ ہوتا
ان کے لئے خدا نے دنیا ہے سب بنائی
-------
دنیا میں تھی جہالت میرے نبی سے پہلے
سارے جہاں نے ان کے در سے فلاح پائی
---------
پایا جو دین رب سے سارا ہمیں سکھایا
کوئی بھی بات اس کی ہم سے نہیں چھپائی
--------------
نورِ خدا وہی ہیں ، ان سے ہے نور پھیلا
یہ روشنی جہاں نے ان کے ہی در سے پائی
-----------
دل میں مرے نبی کی الفت اگر بسا لو
تم کو بُری لگے گی دنیا کی ہر برائی
--------
اتنے گناہ کر کے آیا ہوں انﷺ کے در پر
قسمت ہے پھر بھی اچھی ،مجھ کو جو کھینچ لائی
----------
محشر میں جا کے اس کو رب سے ملے گی جنّت
جس نے نبی کے در سے پائی ہے رہنمائی
-------
کتنا ہے وقت ارشد رب کے لئے نکالا
ہے بات سوچنے کی ، کتنی ہے عمر پائی
------------یا
سوچو ذرا یہ خود ہی ،کتنی ہے عمر پائی
------------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
محمد عبدالرؤوف
صابرہ امین
شاہد شاہنواز
-----------
دنیا میں ہر طرح کی پاؤ گے تم بھلائی
اپنے نبی کے در کی کر لو اگر گدائی
------------
درست
آقا اگر نہ ہوتے کچھ بھی بنا نہ ہوتا
ان کے لئے خدا نے دنیا ہے سب بنائی
-------
کچھ بھی بنا والا ٹکڑا اچھا نہیں، کچھ دوسرا کہو
دنیا میں تھی جہالت میرے نبی سے پہلے
سارے جہاں نے ان کے در سے فلاح پائی
---------
دو لخت لگ رہا ہے
پایا جو دین رب سے سارا ہمیں سکھایا
کوئی بھی بات اس کی ہم سے نہیں چھپائی
--------------
ٹھیک
نورِ خدا وہی ہیں ، ان سے ہے نور پھیلا
یہ روشنی جہاں نے ان کے ہی در سے پائی
-----------
پہلا مصرع دوسرا کچھ کہیں.
یہ روشنی؟ کون سی؟
دل میں مرے نبی کی الفت اگر بسا لو
تم کو بُری لگے گی دنیا کی ہر برائی
--------
یہ بھی دو لخت ہے
اتنے گناہ کر کے آیا ہوں انﷺ کے در پر
قسمت ہے پھر بھی اچھی ،مجھ کو جو کھینچ لائی
----------
یہ بھی بہتر ہو سکتا ہے۔ گناہوں کی بخشش تو اللہ کر سکتا ہے! نبی تو صرف شفاعت کر سکتے ہیں!

دیکھو تو میری قسمت، جو مجھ کو کھینچ لائی
محشر میں جا کے اس کو رب سے ملے گی جنّت
جس نے نبی کے در سے پائی ہے رہنمائی
-------
ٹھیک
کتنا ہے وقت ارشد رب کے لئے نکالا
ہے بات سوچنے کی ، کتنی ہے عمر پائی
------------یا
سوچو ذرا یہ خود ہی ،کتنی ہے عمر پائی
------------
وقت نکالنا بول چال کی زبان ہے، روانی بہت مخدوش ہے۔ ربط بھی بہتر نہیں
 
الف عین
--------
(اصلاح)
-----------
آقا اگر نہ ہوتے سارا جہاں نہ ہوتا
رب نے جہاں کی محفل ان کے لئے سجائی
-------یا
ان کے لئے خدا نے دنیا ہے سب بنائی
-------
دنیا میں تھی جہالت میرے نبی سے پہلے
ممکن نہ تھی خدا سے لوگوں کی آشنائی
-------------
رحمت بنا کے بھیجا میرے خدا نے ان کو
دنیا نے سب ہدایت ان کے ہی در سے پائی
---------
نقشِ قدم پہ ان کے جس کی حیات گزری
سمجھو کہ دو جہاں میں اس نے فلاح پائی
------------
آقا کے راستے پر چل کر کبھی تو دیکھو
اچھی لگے گی تم کو ہرگز نہ پھر بُرائی
----------یا
تم کو بُری لگے گی دنیا کی ہر برائی
---------
آیا ہوں در پہ رب کے ، اتنے گناہ کر کے
دیکھو تو میری قسمت، جو مجھ کو کھینچ لائی
----------
کیا تم گِنا سکو گے نیکی کے کام ارشد
کتنی طویل تم نے دنیا میں عمر پائی
----------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
--------
(اصلاح)
-----------
آقا اگر نہ ہوتے سارا جہاں نہ ہوتا
رب نے جہاں کی محفل ان کے لئے سجائی
-------یا
ان کے لئے خدا نے دنیا ہے سب بنائی
-------
جہاں کا استعمال دونوں مصرعوں میں اچھا نہیں، دوسرا متبادل بہتر ہے، لیکن سب کھٹکتا ہے
ان کے لیے ہی دنیا اللہ نے بنائی
میرے خدا نے دنیا ان کے لئے بنائی
قسم کا مصرع رکھو
دنیا میں تھی جہالت میرے نبی سے پہلے
ممکن نہ تھی خدا سے لوگوں کی آشنائی
-------------
ممکن کا استعمال مجھے غلط لگ رہا ہے
عنقا نہ تھی... شاید بہتر ہو، یا کچھ اور مصرع ہو
رحمت بنا کے بھیجا میرے خدا نے ان کو
دنیا نے سب ہدایت ان کے ہی در سے پائی
---------
سب ہدایت... اچھا نہیں
دنیا نے رہنمائی... شاید بہتر ہو
نقشِ قدم پہ ان کے جس کی حیات گزری
سمجھو کہ دو جہاں میں اس نے فلاح پائی
------------
درست
آقا کے راستے پر چل کر کبھی تو دیکھو
اچھی لگے گی تم کو ہرگز نہ پھر بُرائی
----------یا
تم کو بُری لگے گی دنیا کی ہر برائی
---------
دوسرا متبادل بہتر ہے
آیا ہوں در پہ رب کے ، اتنے گناہ کر کے
دیکھو تو میری قسمت، جو مجھ کو کھینچ لائی
----------
اس شعر کو نکال ہی دیں
کیا تم گِنا سکو گے نیکی کے کام ارشد
کتنی طویل تم نے دنیا میں عمر پائی
----------
ٹھیک
 
Top