ربیع م
محفلین
دنیا کا" امیر ترین" مسلمان، لاہور کا " شہزادہ "
جو ہمارے درمیان رہتا ہے لیکن آپ کو معلوم نہیں
جو ہمارے درمیان رہتا ہے لیکن آپ کو معلوم نہیں
جب کوئی شخص عفان جتنا امیر ہوتا ہے تو شاید یہ ان کا فرض ہوتا ہے کہ دنیا کو بتائیں کہ ایسے کیا مواقع ملے اور وہ اتنے امیر کیسے ہوئے۔پرنس عفان بن ثاقب پاکستان کا ایک "ماڈل" امیر شخص ہے۔ ذیل میں پرنس عفان کی ٹوئٹر پر کی گئی ٹویٹس اور شیئر کی گئی تصاویر ہیں جن میں اسے اپنی دولت کی نمودونمائش کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پہلی ٹویٹ میں تصاویر کے ساتھ عفان نے لکھا ہے کہ اس کا خاندان دنیا کے 10امیر ترین مسلمان خاندانوں میں سے ایک ہے۔یہ صاحب دنیا کے امیر ترین مسلمان ہونے کے دعویدار بھی ہیں .اس دعوی پر ہنسنا چاہیئے یا رونا ، یہ فیصلہ آپ کا ہے.
اگلی ٹویٹس میں پرنس عفان نے ہوائی جہاز و دیگر جگہوں پر بنائی گئی اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ میں نے اپنے حالیہ لندن سے استنبول کے سفر پر 1کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
اگلی ٹویٹ میں چند مزید تصاویر کے ساتھ عفان لکھتا ہے کہ الحمد اللہ میرا آج کا منافع 40کروڑ روپے ہے۔
اس ٹویٹ میں عفان اپنے مداحوں کو پاکستان کی با اثر ترین افراد کی بیگمات اور بیٹیوں میں اپنی مقبولیت کے بارے میں بتا رہے ہیں
اس ٹویٹ میں عفان کہتے ہیں وہ بی بی ایم مسینجر پر خواتین کو خصوصی خوش آمدید کہتے ہیں
موصوف کو خفیہ ایجنٹس کی شناخت ظاہر کرنے کا بھی شوق ہے ,یہاں وہ اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہیں کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ بیٹھے ہیں جو کہ کیولیری گراونڈ میں فیصل بینک کے برانچ منیجر ہیں اس کے علاوہ انڈر کور انکم ٹیکس کمنشر اور آئی ایس ایس آئی کے ایجنٹ بھی ہیں
اس ٹویٹ میں عفان کا کہناہے کہ ،ہاں فراری بہت زبردست دکھ رہی ہے اورلوگ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کس کی ملکیت ہے
اس ٹویٹ میں نوٹوں کی تصویر کے ساتھ اپنے مداحوں کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس اربوں روپے ہیں
نوٹ: موصوف کے دعووں کی سچائی کا ادارہ ضامن نہیں. اللہ ان کے اور ہم سب کے حال پر رحم فرمائے .
ماخذ