دنیا کا سب سے بڑا ماڈل ریل روڈ ۔۔ ایک شخص کی 16 سالہ جدوجہد کا ثمر

Northlandz کی 100 ماڈل ریل گاڑیوں ، کشتیوں 400 پلوں اور 3000 ہزار منیچر عمارتوں کی تعمیر مین 16 سال صرف ہوئے۔ یہ سلسلہ ماڈل ریل روڈز کے شوقین Bruce Williams Zaccagnino نے اپنے گھر کہ تہہ خانے سے شروع کیا تھا جس کا اختتام دنیا کے سب سے بڑے ماڈل ریل روڈ کی صورت میں ہوا۔ یہ ماڈل ریل روڈ 8 میل لمبے ٹریک پر مشتمل ہے جس پر 100 سے زائدماڈل ریل گاڑیاں دوڑتی ہیں اس ٹریک میں کا کچھ حصہ 400 سے زائد پلوں پر بھی مشتمل ہے۔
Northlandz فلیمینگٹن ، نیو جرسی میں موجود یہ ماڈل ریل روڈ 3000 ہزار ماڈل عمارات، 50000 ماڈل درخت اور 40 فٹ طویل پہاڑی راستوں سے مزین ہے۔
article-0-1A9F8C76000005DC-882_964x729.jpg
 
Top