دنیا کا واحد ہوٹل جہاں آپ بیک وقت 2 ملکوں میں سو سکتے ہیں

کعنان

محفلین
دنیا کا واحد ہوٹل جہاں آپ بیک وقت 2 ملکوں میں سو سکتے ہیں

August 16, 2016
339j1jd.png

پیرس (خصوصی رپورٹ) کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ بیک وقت دو ممالک میں موجود ہوں؟

یقینا آپ کہیں گے کہ ایسا تو کسی سائنس فکشن فلم میں ہی ہو سکتا ہے، لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ حقیقی دنیا میں بھی ایسا ممکن ہے اور واقعی آپ بیک وقت دو ممالک میں قیام کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ حیرت انگیز بات دنیا کی صرف ایک جگہ پر ہی ممکن ہے اور وہ جگہ فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد پر واقع ہوٹل آربیز ہے۔

سرحدی گاؤں لاکیورے میں واقع یہ ہوٹل دنیا کا واحد ہوٹل ہے جو بیک وقت دو ممالک میں واقع ہے۔ فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد اس ہوٹل کے اندر سے گزرتی ہے اور مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل کے متعدد کمروں کا نصف حصہ ایک ملک میں اور باقی نصف دوسرے ملک میں ہے، کیونکہ سرحد ان کمروں کے عین درمیان میں سے گزر رہی ہے۔ آپ اگر ان میں سے کسی بھی کمرے میں قیام کرتے ہیں تو بیک وقت دونوں ممالک میں موجود ہوں گے۔ ہوٹل انتظامیہ نے اس منفرد خوبی کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے سرحدی کمروں کے ڈبل بیڈ اس طرح لگا رکھے ہیں کہ بیڈ کا ایک حصہ پیرس میں ہے تو دوسرا نصف حصہ سوئٹزرلینڈ میں ہے۔ یعنی، اگر آپ ہنی مون کے لئے اس ہوٹل کا رخ کریں تو یہ بھی ممکن ہے کہ ایک ہی بیڈ پر ہونے کے باوجود آپ ایک ملک میں اور آپ کی اہلیہ دوسرے ملک میں ہوں۔

ہوٹل کا مرکزی ریسٹورنٹ بھی آدھا فرانس میں اور آدھا سوئٹزرلینڈ میں ہے۔ فرانسیسی حصے میں فرانسیسی کھانے پیش کئے جاتے ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ والے حصے میں سوئٹزرلینڈ کے کھانے پیش کئے جاتے ہیں۔

اس منفرد ہوٹل کی تاریخ ڈیڑھ سو سال پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں 1862 میں ایک دکان قائم کی گئی تھی لیکن دوسری جنگ عظیم کے دوران اسے پناہ گزینوں کے عارضی قیام کے لئے استعمال کیا گیا۔ 1921 میں جیولس جین آربیز نامی شخص نے اس جگہ کو خرید کر یہاں ایک ہوٹل قائم کیا۔ اگر آپ بھی بیک وقت دو ملکوں میں قیام کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں تو اس ہوٹل میں ضرور جائیں۔ یہاں ایک رات کے قیام کا کرایہ 84 پاؤنڈ (تقریبا 13000 پاکستانی روپے ) ہے۔

ح
 
Top