قمراحمد
محفلین
دنیا کوگلوبل ولیج میں بدل دینے والا”انٹرنیٹ“40 سال کا ہوگیا
واشنگٹن (جنگ نیوز) دنیا کو گلوبل ولیج میں بدل دینے والی حیران کن انسانی ایجاد ”انٹرنیٹ“ جمعرات کو40 سال کا ہو گیا۔ 29 اکتوبر 1969ء میں وجود میں آنے والی اس ایجاد نے دنیا کو بہتر مختصر عرصے میں ایک بٹن کی کلک پر گلوبل ولیج میں تبدیل کر دیا۔ انٹرنیٹ کی ایجاد اصل میں انٹیلی جنس مقاصد کیلئے کی گئی تھی لیکن بعد میں اسکا استعمال معلومات کے حصول، پیغامات کی ترسیل، ڈیٹا اور دیگر مقاصد کیلئے بھی ہونے لگا، آج اس حیران کن ایجاد نے پوری دنیا کو ایک کوزے میں بند کر دیا۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ انسانی زندگی کی ترقی کیلئے ایک اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔
انٹرنیٹ نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں ڈاک کے ذریعے خط و کتابت کی اہمیت پر اثر ڈالا وہیں نئی نسل کے مطالعے کی عادت کو بھی بدل دیا، پہلے جہاں کتابیں ذوق شوق سے پڑھی جاتی تھیں وہاں انکی جگہ انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات نے لے لی، بالآخر کتابیں لکھنے والوں کو آج کتاب کے انٹرنیٹ ایڈیشن بھی جاری کرنے پڑتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے خالق 75 سالہ امریکی لیونارڈ کلین راک نے ایک بیان میں بتایا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی ایجاد دنیا میں تہلکہ مچا دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی 40ویں سالگرہ کی تقریب منانے کیلئے وہ اور انکی پوری ٹیم بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔