دنیا کی خوبصورت ترین لائبریریاں

549115_6901214_updates.jpg

لائبریری کتب بینوں کےلیے کسی جنت سے کم نہیں ہوتی لیکن دنیا میں بہت سی ایسی لائبریریاں ہیں جہاں فن تعمیر کتب بینی کا شوق نہ رکھنے والوں کو بھی کھینچ لاتا ہے۔

549115_617082_updates.jpg

549115_4700241_updates.jpg

549115_3643203_updates.jpg

اٹلی کے ایک فوٹو گرافر نے دنیا کے مختلف ملکوں کا سفر کرکے تیس برسوں میں ان لائبریریوں کی تصاویر اکٹھی کی ہیں جو دیکھنے والے کا دل موہ لیتی ہیں۔

549115_9248771_updates.jpg

549115_9767506_updates.jpg

ان میں ویٹی کن، اٹلی ، آسٹریا اور یورپ کے کئی ملکوں کی لائبریریاں شامل ہیں جو قرون وسطیٰ اور انیسویں صدی میں قائم کی گئیں ۔

549115_9127011_updates.jpg

549115_2319173_updates.jpg

یہاں موجود کتابوں میں کچھ کتابیں ایسی بھی ہیں جو قدیم دور کے اہم مذہبی رہنماؤں کے زیر مطالعہ رہیں اوربعض کتابوں پر اہم شخصیات کے ہاتھ سے لگائے گئے نشانات بھی موجود ہیں۔

549115_8209514_updates.jpg

549115_4287647_updates.jpg

549115_4325084_updates.jpg

لائبریری کے در و دیوار اور چھتوں پر خوبصورت نقش نگاری کی گئی ہے جس میں قدیم دور کا روایتی و مذہبی رنگ نمایاں ہے۔

549115_5782284_updates.jpg

549115_9671039_updates.jpg

549115_5005589_updates.jpg

ان وسیع و عریض لائبریریوں میں لاکھوں کتابیں مطالعے کے شوقین افراد کو سیراب کرتی ہیں۔
لنک
 
م حمزہ

محفلین
بہترین ۔۔۔
کیا خیال ہے عدنان بھائی۔ کب چلیں یورپ ان لائبریریوں کو دیکھنے؟
ہمیں پڑھنے نہیں جانا۔ بس چند سیلفیز لینی ہیں محفل پر پوسٹ کرنے کیلئے ۔
 
ان لائبریریوں کی خاص بات یہ ہے کہ نان سیکولر ہیں اور ہر طرف مذہبی رنگ نمایاں ہے۔
مذہبی یا غیر مذہبی، بات یہ ہے کہ قدرت نے گوری اور مشرقی اشیائی نسل کو عقل اور تخلیقی صلاحیتیں دی ہیں جو یہاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مذہبی یا غیر مذہبی، بات یہ ہے کہ قدرت نے گوری اور مشرقی اشیائی نسل کو عقل اور تخلیقی صلاحیتیں دی ہیں جو یہاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
1- غیر سائنسی بات ، دعوی کی دلیل ندارد۔
2- آپ قدرت کے مشیر نہیں ہیں لہذا قطعیت سے یہ بات نہیں کہہ سکتے۔
3- چوں کہ آپ قدرت کا وجود تسلیم کرتے ہیں لہذا نان سیکولر ہونے کی تصدیق ہو رہی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے ممالک میں تو ایک بھی ایسی نہیں۔

خواہ مخواہ رنجیدہ کرتی ہیں۔
اور ہمیں اپنی حیثیت یاد دلاتی ہیں۔

ہمارے وطن میں بھی بہت اچھی لائبریریاں ہیں۔ ایسی نہیں ہوں گی لیکن ہمیں بہت پسند ہیں۔
اللہ کا شکر ہے۔
 
و
ہمارے وطن میں بھی بہت اچھی لائبریریاں ہیں۔ ایسی نہیں ہوں گی لیکن ہمیں بہت پسند ہیں۔
اللہ کا شکر ہے۔
ہم جلد خوش ہو جانے والی قوم ہیں۔

جہاں تک ہماری سانسیں چلتی رہتی ہیں، ہم ہر حال میں خوش رہتے ہیں۔

نہیں نہیں، ہماری تو یونیورسٹیاں بھی بہت اچھی ہیں، ہمارے شہر بھی اس سے بہتر نہیں ہو سکتے، ہمارا زندگی کا معیار بھی جو ہے اس سے زیادہ ہم نہیں مانگ سکتے۔

اور ہماری شکلیں بھی بہت اچھی ہیں۔
 
محمداحمد

احساسِ کمتری سے بچتے ہوئے موجودہ وسائل میں رہ کر شُکر کرنے کی عادت اپنانے میں بہت سی بھلائیاں ہیں۔ اور ایسا کرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ آپ معاملات کو مزید بہتر بنانے کے خواہشمند نہیں ہیں۔
 
اللہ ہمیں ان سب باتوں پہ عمل کی توفیق اور آسانی عطا فرمائے۔آمین!
 
چین و عرب ہمارا ہندوستاں ہمارا
مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا
:)
طویل کہانی ہے ایک "تھیوری" کی جو میں نے خود سے کئی مہینوں میں گھڑ لی ہے، میں اس میں نہیں جاؤں گا مگر "ہمارے ممالک" سے مراد صرف مسلمان ملک نہیں۔
 
Top