دنیا کی سات بہترین چیزیں

زلفی شاہ

لائبریرین
کسی دوست کو معلوم ہے کہ دنیا کی وہ کون سی سات بہترین چیزیں ہیں جو گندگی سے پیدا ہوتی ہیں؟
 

زلفی شاہ

لائبریرین
میں اشارہ دے دیتا ہوں جیسے ریشم دنیا کی بہترین چیز ہے مگر پیدا ہوتا ہے کیڑے کی گندگی سے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
کسی دوست کو معلوم ہے کہ دنیا کی وہ کون سی سات بہترین چیزیں ہیں جو گندگی سے پیدا ہوتی ہیں؟
شمشاد بھائی! میرے خیال سے زلفی بھائی کو یہاں گندگی کا لفظ نہیں لکھنا چاہیے تھا۔ کچھ اور مناسب لفظ لکھنا چاہیے۔ یا آپ ہی کچھ مدد کیجئے۔
 

یوسف-2

محفلین
حضرت انسان بذات خود دنیا کی بہترین چیزوں میں سر فہرست ہیں اور یہ بھی ۔۔۔
(عقلمند وں کے لئے اشارہ کافی ہے)
 

محمد وارث

لائبریرین
حضرت انسان بذات خود دنیا کی بہترین چیزوں میں سر فہرست ہیں اور یہ بھی ۔۔۔
(عقلمند وں کے لئے اشارہ کافی ہے)

مجھے اس سے ایک دلچسپ بات یاد آ گئی، جس چیز کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے، اس کو مغلِ اعظم اکبر کے دینِ الٰہی میں پاک قرار دے دیا گیا تھا، اور دلیل یہی تھی جو آپ نے دی کہ وہ چیز جس سے اشرف المخلوقات انسان کہ جس میں انبیاء، اولیاء، صالحین سبھی شامل ہیں، کی تخلیق ہوتی ہے ناپاک کیسے ہو سکتی ہے سو پاک ہے :grin:

(بحوالہ منتخب التواریخ از ملا عبدالقادر بدایونی، مؤرخ دورِ اکبری)
 

یوسف-2

محفلین
مجھے اس سے ایک دلچسپ بات یاد آ گئی، جس چیز کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے، اس کو مغلِ اعظم اکبر کے دینِ الٰہی میں پاک قرار دے دیا گیا تھا، اور دلیل یہی تھی جو آپ نے دی کہ وہ چیز جس سے اشرف المخلوقات انسان کہ جس میں انبیاء، اولیاء، صالحین سبھی شامل ہیں، کی تخلیق ہوتی ہے ناپاک کیسے ہو سکتی ہے سو پاک ہے :grin:

(بحوالہ منتخب التواریخ از ملا عبدالقادر بدایونی، مؤرخ دورِ اکبری)
ارے بھئی! آپ نے تو گپ شپ کو فقہی بحث میں تبدیل کردیا ہے ۔ آپ کا کہنا بالکل بجا ہے ۔ یہ تو احادیث سے بھی ثابت ہے کہ منی (اسپرم پر مشتمل دودھیا مادہ) پاک ہے جبکہ مذی (منی سے پہلے خارج ہونے والا بے رنگ سیال لبریکنٹ) ناپاک ہے۔ اور یہ دونوں ایک ساتھ خارج ہوتے ہیں نا۔ لہٰذا "ڈسچارج شدہ کل مادہ" کو عمومی طور پر "ناپاک" یا "گندہ" ہی کہا جاتا ہے، بالخصوص عام بول چال کی زبان میں :grin:
 

سعود الحسن

محفلین
میرے خیال میں زلفی کا اشارہ اس طرح کی بہترین چیزوں کی طرف ہے۔


دنیا کی مہنگی ترین کافی جنوب مشرقی ایشیا کی پہاڑیوں سے آتی ہے۔

تاہم یہ کافی ہر کسی کے ذائقے کے مطابق نہیں۔ یہ ایسی کافی بینز سے بنتی ہے جو سی ویٹ (جو کہ بلی نما چھوٹے جانور ہیں) کھا کر خارج کر دیتے ہیں۔

110501103433_civet_coffee_2_226.jpg


اگر آپ یہ جاننے کے بعد بھی ایسی کافی پینا چاہیں تو دوسرا بڑا مسئلہ اس کا دام ہے۔ یہ کافی جاپان اور امریکہ میں آٹھ سو ڈالر فی بیگ کے حساب سے بکتی ہے۔ نیو یارک میں کچھ کافی کی دکانوں میں تو اس کافی کی ایک پیالی پچاس ڈالر تک کی بکتی ہے۔

تاہم ؤائی اور باسِل ریز کا خیال ہے کہ اس کافی کے لیے یہ دام کچھ زیادہ نہیں۔ انہیں اپنا کافی کا کاروبار شروع کیے ہوئے چھ سال ہو گئے ہیں اور ان کے مطابق کافی کی جو بینز سی ویٹ کھا کر خارج کرتےہیں وہ واقعی خاص ہوتی ہیں۔

110501103441_civet_droppings_226.jpg


اب کمپنیاں مقامی گاؤں والوں کو سی ویٹ کا فضلہ جمع کرنے کے لیے پیسے دیتی ہیں

وائی کا کہنا ہے، ’میں نے مختلف قسم کی بہت سی کافیاں پی ہیں، مگر میں ہمیشہ سی ویٹ کافی کا ذائقہ اور مزہ پہچان لیتی ہوں۔ اس کافی کی شکل، خوشبو، مزہ سب بالکل الگ ہیں۔

کافی کے شائقین کا کہنا ہے کہ سی ویٹ کافی کے منفرد ذائقے کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ سی ویٹ صرف وہ کافی بینز کھاتے ہیں جو نہایت ہی رسیلی ہوتی ہیں، اور دوسری یہ کہ سی ویٹ کے معدے میں ان بینز سے خمیر اٹھنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے جو انہیں ایک منفرد ذائقہ فراہم کرتا ہے۔

ان بینز کو بہت اچھی طرح دھو کر پھر بھونا جاتا ہے۔ اس طرح تیار ہونے والی کافی دیگر کافیوں کی طرح تلخ ہونے کی بجائے چاکلیٹ کے ذائقے کی ہوتی ہے۔
وائی اور باسِل ریز کو یہ کاروبار شروع کرنے کا خیال تب آیا جب انہوں نے انڈونیشیا میں اس کافی کی مقبولیت دیکھی۔ جب انہوں نے فلپائن کے کافی اگانے والوں علاقوں میں لوگوں سے بات کی تو انہیں پتہ چلا کہ مقامی آبادی پہلے سے اس طرح کی کافی کے فوائد سے آگاہ تھی اور مقامی لوگ صدیوں سے سی ویٹ کافی پیتے آ رہے تھے۔ تاہم انہیں سی ویٹ کافی کی بڑھتی مقبولیت کا علم نہیں تھا۔

110501103436_civet_coffee_3_226.jpg


ہر سال سی ویٹ کافی کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے

وائی ریز کے مطابق، ’مقامی لوگ یہ سمجھتے تھے کہ سی ویٹ کافی اتنی اچھی کافی نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق جو کافی درخت پر ہو وہ بہتر ہے اور جو زمین پر پڑی ملے وہ کمتر۔ چونکہ وہ اس کافی کو بیچ نہیں سکتے تھے اس لیے وہ اسے خود پیا کرتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ اس کا ذائقہ عام کافی سے بہتر ہے۔‘

اب وہ مقامی گاؤں والوں کو سی ویٹ کا فضلہ جمع کرنے کے لیے پیسے دیتے ہیں۔

دیگر کمپنیوں نے بھی ایسا کرنا شروع کر دیا ہے اور کچھ نے تو سی ویٹس کو پکڑ کر ان کی فارمِنگ شروع کر دی ہے، جس سے ان کا فضلہ جمع کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ تاہم کافی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح سے جو کافی تیار ہوتی ہے اس میں وہ بات نہیں ہوتی جو آزاد سی ویٹس کے فضلے سے تیار کردہ کافی میں ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو سی ویٹس قید ہوتے ہیں انہیں جو دیا جاتا ہے وہ وہی کھا لیتے ہیں، اور بہترین اور سب سے رسیلی کافی بینز نہیں۔

ہر سال سی ویٹ کافی کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کے زیادہ تر شائقین ایشیا میں ہیں، خاص طور پر جاپان، تائوان اور جنوبی کوریا۔ تاہم یورپ اور امریکہ میں بھی اس کے شیدائیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

(بشکریہ بی بی سی)
 
Top