دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر

افضل حسین

محفلین
آج انڈین ایکسپریس میں دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر شائع کی ہے یہ تصویر ونڈوز ایکس پی کی ڈیفالٹ وال پیپر ہے
426387_10151479507553826_1548434070_n.png
 

arifkarim

معطل
خبر کا عنوان درست کریں۔ دیکھی جانے والی نہیں بلکہ زبردستی "دکھائی" جانے والی تصویر!
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی اخباروں کے فیس بک کےآفیشیل پیج کی خبریں فورم پر معتبر نہیں ہیں کیا؟
افضل حسین بھائی ، تاخیر کی پیشگی معذرت چاہنے کے بعد عرض کرنا چاہوں گا کہ فیس بک ایسا سوشل میڈیا ہے جس پر مشاہیر اور اداروں کے فیک اکاؤنٹس کی شکایت بہت زیادہ ہے ۔ ایسے میں فیس بک سے لی گئی کسی بھی خبر کے ہر ربط کی پڑتال ممکن نہیں ہوتی ۔ جبکہ انڈین ایکسپریس ایک ممتاز بھارتی اخبار ہے اس کی اپنی ویب سائٹ کا ربط مستند بھی ہے اور دستیاب بھی۔
ویسے میں نے کل کا انڈین ایکسپریس دیکھا اس میں یہ تصویر نہیں تھی ، اگر ہوتی تو میں خود ہی اس کا لنک درست کر دیتا ۔ ”آج کی خبر“ میں اسی دن کی خبر پیش کی جاتی ہے۔
آپ متعلقہ زمرے کے قواعد اسی زمرے کے چسپاں مراسلات میں دیکھ لیجئے اور اس کے مطابق کوئی بھی خبر بصد شوق ارسال فرمائیے۔
 
Top