دنیا کی سب سے مہنگی لیسنس پلیٹ مالیت 14.3 ملین ڈالر

تعبیر

محفلین
واہ رے مالک تیری قدرت کچھ لوگوں کے پاس ایک وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں اور کچھ کے پاس اتنی دولت کے وہ انہیں فضول کے کاموں میں اڑائے جا رہے ہیں​
یہ پلیٹ نا تو سونے کی بنی ہوئی ہے اور نا ہی ایلومینیم کی ۔ لیکن جس نے اسے $14.3 million​
کا بنایا ہے وہ ہے اس پر لکھا نمبر "1" جو کہ ایک ریکارڈ بھی ہے​
سعید عبدل غفور کھوری( Khouri) جو کہ ایک بزنس مین ہیں اس لوکل لائسنس پلیٹ کو 52.2 درہم میں سیون اسٹار ایمریٹس پلیس ہوٹل ابوظہبی کی نیلامی میں خریدا ہے جو کہ برابر ہے 14.3 ملین ڈالر کے اور یوں یہ دنیا کی سب سے مہنگی لائسنس پلیٹ بن گئی ہے۔​
جبکہ سابقہ ریکارڈ ابوظہبی نمبر پانچ پلیٹ کا تھا جسے بروکر طلال کھوری نے پچھلے سال $6.8 million میں خریدا تھا​
most-expensive-number-plate1.jpg
number-plate-nipunscorp2.jpg
vanityplate3.jpg
5.jpg
World's Most Expensive License Plate - $14.3 Million

This No. plate is not made of solid gold - just ordinary aluminum. But it does come with the swagger of being labeled no. "1". And that's evidently worth a record $14.3 million.

A businessman named Saeed Abdul Ghafour Khouri was willing to pay 52.2 dirham, that is equivalent to $14.3 million for the local license plate labeled "1" at an auction at the 7-star Emirates Palace Hotel in Abu Dhabi, making it the world's most expensive license plate.

The previous record was held by Abu Dhabi plate number 5, bought at auction for $6.8 million by stock broker Talal Khouri last year.
 
نایاب

لائبریرین
بلا شک وہ اللہ بے نیاز ہے ۔
اور اپنی حکمت خود ہی جانتا ہے ۔
سچ لکھا آپ نے محترم بہنا
واہ رے مالک تیری قدرت کچھ لوگوں کے پاس ایک وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں
اور کچھ کے پاس اتنی دولت کے وہ انہیں فضول کے کاموں میں اڑائے جا رہے ہیں
 
دیکھا جائے تو اس میں بھی اللہ کریم کی ایک حکمت ہے، یہ شخص جو 14۔3 ملین ڈالر اپنے بینک اکاونٹس میں دبائے بیٹھا تھا، اور کسی طریقے سے بھی اسے خلقِ خدا پر خرچ نہیں کر رہا تھا، دیکھئے کس طرح بظاہر مضحکہ خیز انداز میں اپنی رقم لٹا رہا ہے۔۔اور یہ رقم لاکروں میں بند تھی، اب مارکیٹ میں گردش کرے گی، اور یقیناّ بہتوں کا بھلا ہوگا، روزگار کے کچھ نہ کچھ سلسلے تو کھلیں گے، کچھ نہ کچھ ڈوریاں تو ہلیں گی۔۔۔حرکت میں برکت :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
واہ رے مالک تیری قدرت کچھ لوگوں کے پاس ایک وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں اور کچھ کے پاس اتنی دولت کے وہ انہیں فضول کے کاموں میں اڑائے جا رہے ہیں​
یہ پلیٹ نا تو سونے کی بنی ہوئی ہے اور نا ہی ایلومینیم کی ۔ لیکن جس نے اسے $14.3 million​
کا بنایا ہے وہ ہے اس پر لکھا نمبر "1" جو کہ ایک ریکارڈ بھی ہے​
سعید عبدل غفور کھوری( Khouri) جو کہ ایک بزنس مین ہیں اس لوکل لائسنس پلیٹ کو 52.2 درہم میں سیون اسٹار ایمریٹس پلیس ہوٹل ابوظہبی کی نیلامی میں خریدا ہے جو کہ برابر ہے 14.3 ملین ڈالر کے اور یوں یہ دنیا کی سب سے مہنگی لائسنس پلیٹ بن گئی ہے۔​
جبکہ سابقہ ریکارڈ ابوظہبی نمبر پانچ پلیٹ کا تھا جسے بروکر طلال کھوری نے پچھلے سال $6.8 million میں خریدا تھا​
most-expensive-number-plate1.jpg
number-plate-nipunscorp2.jpg
vanityplate3.jpg
5.jpg
World's Most Expensive License Plate - $14.3 Million
This No. plate is not made of solid gold - just ordinary aluminum. But it does come with the swagger of being labeled no. "1". And that's evidently worth a record $14.3 million.
A businessman named Saeed Abdul Ghafour Khouri was willing to pay 52.2 dirham, that is equivalent to $14.3 million for the local license plate labeled "1" at an auction at the 7-star Emirates Palace Hotel in Abu Dhabi, making it the world's most expensive license plate.
The previous record was held by Abu Dhabi plate number 5, bought at auction for $6.8 million by stock broker Talal Khouri last year.

سوال : کچھ انسانوں کے سر کے اندر کیا واقعی دماغ ہی ہوتا ہو گا یا کچھ اور چیز :happy:
 
محمداحمد

لائبریرین
اس لئے کہتے ہیں کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی۔ اب اتنا پیسہ بندے کے پاس ہو تو وہ ہماری طرح سوچ سمجھ کر تھوڑی خرچ کرے گا۔ :D
 
کچھ عرصہ قبل لندن میں ٹیپو سلطان شہید کی وہ تلوار نیلام کی گئی تھی جو شہادت کے وقت انکے ہاتھ میں تھی۔۔۔کاش کوئی امیر مسلمان اسے بھی خرید لیتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
جس شخص کے پاس نمبر پلیٹ کے لیے اتنا پیسہ ہے، اس کے پاس اصل میں کتنی دولت ہو گی؟
 
یا شاید وہ تلوار ہمارے بلند و بالا مقام کی لائق نہیں تھی، اس دور میں مسلمان کے ہاتھوں میں قلم ہونی چاہیے تلوار نہیں
اس تلوار کی ایک علامتی اور تاریخی حیثیت ہے۔۔۔زندہ قومیں (اگر وہ واقعی زندہ ہوں تو) اپنے ہیروز کی فخریہ روایات کی امین ہوتی ہیں۔
 
اس تلوار کی ایک علامتی اور تاریخی حیثیت ہے۔۔۔ زندہ قومیں (اگر وہ واقعی زندہ ہوں تو) اپنے ہیروز کی فخریہ روایات کی امین ہوتی ہیں۔
سو ہم بھی تو یہی کہتے ہیں جناب ہمیں اس سے پہلے اپنے ادبی ہیروز کی قلم کا امین ہونا چاہئے
 
سو ہم بھی تو یہی کہتے ہیں جناب ہمیں اس سے پہلے اپنے ادبی ہیروز کی قلم کا امین ہونا چاہئے
بجا فرمایا۔۔انہی ادبی ہیروز میں سے ایک عظیم شخصیت یعنی اقبال نے یہ بھی کہا ہے۔۔۔
خودی بلند تھی اس خوں گرفتہ چینی کی​
کہا غریب نے جلّاد سے دمِ تعزیر۔۔۔​
ٹھہر ٹھہر کہ بہت دلکُشا ہے یہ منظر​
ذرا میں دیکھ تو لُوں تابناکیِ شمشیر۔۔۔۔۔​
 
بجا فرمایا۔۔انہی ادبی ہیروز میں سے ایک عظیم شخصیت یعنی اقبال نے یہ بھی کہا ہے۔۔۔
خودی بلند تھی اس خوں گرفتہ چینی کی​
کہا غریب نے جلّاد سے دمِ تعزیر۔۔۔​
ٹھہر ٹھہر کہ بہت دلکُشا ہے یہ منظر​
ذرا میں دیکھ تو لُوں تابناکیِ شمشیر۔۔۔ ۔۔​
کیا بجا جواب لائے ہیں جناب لاجواب کر دیا
 
وجی

لائبریرین
یہ بات تو کوئی چار سے پانچ سال پرانی اور یہ صرف کوئی اکیلے صاحب نہیں جنکو یہ شوق ہو ۔
دنیا میں بہت سے لوگ ہونگے جنکو چمکتی ، اچھوتی نایاب اور الگ چیزیں پسندآتیں ہیں

مگر عرب کی بات ہی کچھ اور ہے کہ ہر کسی کو پیچھے چھوڑ دیں
لگتا ہے آپ لوگوں نے شاید رینبو شیخ کا نہیں سنا ۔
اور یہ بھی دیکھ لیجیئے گا
گوگل نقشہ google maps پر ابوظہبی سرچ کریں سٹیلائیٹ ویو آن کریں
پھر ابوظہبی کے ساتھ ہی Futaisi Island ذرا غور سے بڑا کرکے دیکھیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ان کے بھی الٹے الٹے شوق ہیں۔

کیا یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ ان کو نہیں پوچھے گا۔

800px-Sheikh_Hamad_bin_Hamdan_Al_Nahyan_with_largest_model_Willys_jeep_2009.jpg
 
عاطف بٹ

محفلین
میں نے بھی آج ایک لائسنس پلیٹ لی ہے اور یقین مانیں چار پانچ قسم کی فیسیں ملا کر کل 2600 روپے ادا کئے میں نے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس کھوری کی طرح میری کھوپڑی میں بھوسہ نہیں بھرا ہوا! :)
 
Top